این سی ای آر ٹی نصاب میں ایت اللہ خمینی کے خلاف توہین آمیز مواد شائع، شیعہ رہنماؤں کا شدید احتجاج - Shia leaders strongly protested - SHIA LEADERS STRONGLY PROTESTED
Insulting of Ayatollah Khomeini in NCERT syllabus این سی ای ار ٹی کی چھٹویں جماعت کی کتاب میں معروف شیعہ رہنما ایت اللہ خمینی کے خلاف توہین آمیز اقتباس کو شامل کرنے پر شیعہ علمائے کرام کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔
Published : Apr 27, 2024, 4:40 PM IST
لکھنو : معروف شیعہ رہنما ایت اللہ خمینی کے خلاف این سی ای ار ٹی کی چھٹویں جماعت کی کتاب میں توہین امیز اقتباس شامل کیا گیا ہے جس پر ال انڈیا شیعہ پرسنل لا بورڈ کے جنرل سیکرٹری مولانا یعسوب عباس نے سخت الفاظ میں مذمت کی اور مطالبہ کیا ہے کہ بھارت کی وزارت تعلیم کتاب سے اس مواد کو ہٹائے ورنہ بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے ہوں گے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ایت اللہ خمینی انسانیت کے رہبر تھے انہوں نے کسی انسان کا ناحق جان نہیں لیا ہے بلکہ انہوں نے جو بھی کاروائیاں کی ہیں وہ اپنے دفاع میں کی ہیں۔ ان پر جنگ تھوپا کیا گیا تھا وہ جنگ کے حق میں نہیں تھے لہذا شیعہ مکتبہ فکر کے مذہبی رہنما کے خلاف اس طرح کی باتیں ناقابل برداشت ہیں اگر این سی ای ار ٹی اسے اپنی کتاب سے ایت اللہ خمینی کے بارے میں شائع مواد کو نہیں ہٹاتا ہے تو ملک بھر میں بڑے پیمانے پر احتجاج ہوں گے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ این سی ار ٹی نے ایت اللہ خمینی کے بارے میں لکھا ہے کہ دو موسٹ ایول اف دو ورلڈ جو کہ ان کی شان میں نہایت ہی توہین امیز جملہ ہے اور اس سے شیعہ مکتب فکر کے لوگ ہرگز برداشت نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ جو لوگ امریکہ اور اسرائیل سے متاثر ہیں وہ ایت اللہ خمینی کی شخصیت کو داغدار کرنا چاہتے ہیں لیکن ایسا ان کے ماننے والے ہرگز نہیں ہونے دیں گے ہم ایک بار پھر بھارت کی وزارت تعلیم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ این سی ای ار ٹی کے چیپٹر سے اس مواد کو ختم کیا جائے ورنہ بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کریں گے۔