اردو

urdu

ETV Bharat / state

غریب اور ضرورت مندوں کی مدد کرنا حضرت امام حسینؓ کی تعلیمات میں شامل - Shia Community Organise Langar

Shia Community Organise Langar In Muzaffarnagar ضلع مظفر نگر کے آریے سماج روڈ پر واقع سادات ہاسٹل کے باہر شیعہ برداری کی جانب سے دسترخوان عنوان پرلنگرکا اہتمام کیاگیا۔اس موقع پرراہگیروں اور ضرورتمندوں کے درمیان مفت کھانا تقسیم کیا گیا۔

مظفرنگر میں لنگر کا اہتمام
مظفرنگر میں لنگر کا اہتمام (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 28, 2024, 2:30 PM IST

مظفر نگر؛ محرم علی نے بتایا کہ 1400 سال قبل حضرت امام حسین کے دسترخوان کا اہتمام عوام کے لیے کیا گیا تھا تاکہ سب کو ایک وقت کا کھانا مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد ان کی یاد کو تازہ رکھنا ہے۔اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ غریب اور ضرورت مند لوگوں کو ایک وقت کا کھانا ملے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہم کئی سالوں سے اس لنگر کا اہتمام کر رہے ہیں۔اس کا مقصد غریب،ضروت مندوں اور راہگیروں کے درمیان مفت کھانا تقسیم کرنا ہے۔عام لوگوں سے لنگر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی گئی ہے۔

مظفرنگر میں لنگر کا اہتمام (etv bharat)

دوسری جانب مظفر نگر کے مرکزی چوراہے مناکشی چوک پر حضرت امام حسین کی یاد میں سپاہ والعصر تنظیم کی جانب سے ٹھنڈے پانی کا بھی سبیل لگایا گیا۔اس موقع پر مولانا نے بتایا کہ جس نے انسانیت کے لیے قربانی دی ہے۔انہوں نے مذہب کو بچایا، انسانیت کو بچایا، آج ہم نے سبیل حسین، سبیل عباس ،سبیل علی اصغر لگا کر بتاتے ہیں کہ اسلام کوئی معمولی مذہب نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آیت اللہ رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر لکھنو میں جلسہ تعزیت اور مجلس عزا کا انعقاد - Condolence meeting of Ibrahim Raisi

انہوں نے مزید کہاکہ ہم امام حسین کی یاد میں کھانا کھلاتے ہیں، پانی پلاتے ہیں تاکہ لوگ سمجھیں اور حضرت امام حسین کو جانیں کہ کس طرح انہوں نے انسانیت کی خاطر اپنی قربانی دی

ABOUT THE AUTHOR

...view details