اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممبئی: طوفان کے دوران ہورڈنگ گرنے کے واقعہ میں مہلوکین کی تعداد بڑھ کر 14 ہوگئی - Mumbai Dust Storm

بارش اور تیز ہواؤں نے ممبئی کے کچھ حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے دوران گھاٹ کوپر علاقے میں ایک پٹرول پمپ پر لوہے کا ایک بڑی ہورڈنگ گرنے سے 14 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہوگئے۔

several-injured-as-hoarding-collapses-during-mumbai-dust-storm
ممبئی میں طوفان کے دوران ہورڈنگ گرنے سے تین افراد ہلاک، 59 زخمی (ایکس فوٹو)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 13, 2024, 9:09 PM IST

Updated : May 14, 2024, 7:31 AM IST

ممبئی میں طوفان (ای ٹی وی بھارت)

ممبئی: پیر کے روز ممبئی کے مضافاتی گھاٹ کوپر علاقے میں بارش اور تیز ہوا کے درمیان ایک پیٹرول پمپ پر لوہے کی بڑی ہورڈنگ گرنے سے کم از کم 14 افراد ہلاک اور 60 دیگر زخمی ہو گئے۔ حکام نے بتایا کہ کئی افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ بھی ہے۔ میونسپل کارپوریشن آف گریٹر ممبئی (ایم سی جی ایم) کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ یہ واقعہ شام 4.30 بجے چیڈا نگر جم خانہ کے قریب پیش آیا۔

تیز رفتار ہوا کے سبب متعد علاقوں میں بڑے پیمانے پر مالی نقصان بھی ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات نے 24 گھنٹے کے لیے ممبئی سمیت ریاست کے الگ الگ حصوں میں الرٹ بھی جاری کیا ہے۔ ایم سی جی ایم کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کے عملے اور پولیس موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے۔

بامبے میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے کہا کہ وہ اس واقعے کے لیے اشتہاری کمپنی ایگو میڈیا کے خلاف شکایت درج کرے گی۔ ایم سی جی ایم پبلک ریلیشن آفس نے کہا کہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کرکے شکایت درج کی جائے گی۔

ایم سی جی ایم کمشنر بھوشن گگرانی نے کہا کہ این ڈی آر ایف (نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس) کی ٹیم بچاؤ کارروائی میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو آپریشن کے لیے کرینیں اور (گیس) کٹر بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ اہلکار نے بتایا کہ زخمی افراد کو علاج کے لیے شہری کے زیر انتظام راجواڑی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے واقعہ کو افسوسناک قرار دیا۔ انہوں نے مرنے والوں کے لواحقین کو 5 لاکھ روپے کی ایکس گریشیا دینے کا بھی اعلان کیا۔

مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے واقعہ کو انتہائی سنگین اور افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریسکیو آپریشن جاری ہے اور آخری شخص کو نکالنے تک ہم اسے جاری رکھیں گے۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلی سے بات کرنے کے بعد ہم نے اعلیٰ سطحی جانچ کا حکم بھی دیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ نے ممبئی کے تمام بڑے ہورڈنگز کے آڈٹ کا بھی حکم دیا ہے۔ یہ آڈٹ ایم سی جی ایم کرے گا اور اس کے لیے مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ پہلے مرحلے میں، بڑے سائز کے ہورڈنگز کا آڈٹ کیا جائے گا۔

Last Updated : May 14, 2024, 7:31 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details