گلبرگہ:ریاست کرناٹک کے گلبرگہ میں کانگریس کے سینئر رہنما اقبال احمد سرڈگی کا 80 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ 1999 سے 2009 تک کالابوراگی حلقہ کے رکن پارلیمان رہے ۔2014 سے 2020 تک کرناٹک قانون ساز کونسل کے رکن کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے سردگی کا گزشتہ شب ایک نجی ہستپال میں انتقال کر گئے ۔
ذرائع کے مطابق اقبال احمد سردگی انڈین نیشنل کانگریس (آئی این سی) کے رکن تھے۔ گلبرگہ میں ان کی ایک اہم سیاسی میراث تھی۔وہ 5 جون 1944 کو پیدا ہوئے۔ انہوں نے گلبرگہ کے گورنمنٹ آرٹس اینڈ سائنس کالج سے بیچلر آف آرٹس کی ڈگری حاصل کی۔حیدرآباد میں واقع عثمانیہ یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔
ان کے پسماندگان میں اہلیہ، ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔ سردگی کانگریس پارٹی کے لیے اپنی زندگی وقف کردی۔وہ مختلف سرکاری کمیٹیوں میں ان کی سرگرم شمولیت کے لیے جانے جاتے تھے۔