یونیورسٹی گیمز کمیٹی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) نے اتر پردیش ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے اشتراک سے اے ایم یو بوائز پولی ٹیکنک کے اسمبلی ہال میں ”ڈوپنگ اور جدید ایتھلیٹکس کے تکنیکی اصول“ کے موضوع پر ایک ریاستی سیمینار کا انعقاد کیا، جس میں مختلف ماہرین نے شرکت کی اور ڈوپنگ کی مختلف موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کارکردگی بڑھانے کے مقصد سے ممنوعہ اشیاء کے استعمال کے خطرات اور کھلاڑیوں کے کریئر کو ہونے والے نقصانات کے بارے میں آگاہ کیا۔
آشوتوش بھلا، صدر، یوپی ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن نے کہا کہ ہمارا مقصد اترپردیش کے کھلاڑیوں میں ڈوپنگ کے سلسلہ میں بیداری پیدا کرنا ہے، اور تمام اضلاع میں اس طرح کے سیمینار منعقد کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے ایسوسی ایشن کے ایک اہم پروگرام کو کامیابی سے منعقد کرنے والے یونیورسٹی کے تمام ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا۔
مہمان خصوصی پروفیسر امجد علی رضوی، سکریٹری، اے ایم یو گیمز کمیٹی، پروفیسر وینا مہیشوری، ڈین، فیکلٹی آف میڈیسن، اور پرنسپل، جے این میڈیکل کالج، اے ایم یو، اور پروفیسر فرح اعظمی، پرنسپل، کالج آف نرسنگ، اے ایم یو نے موضوع کی اہمیت پر گفتگو کی اور اس سلسلے میں یوپی ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کی کوششوں کو سراہا۔
دہلی کے ڈوپ کنٹرول آفیسر، ڈاکٹر بھوپیندر کمار نے کھلاڑیوں کو ممنوعہ ادویات کے استعمال سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں بتایا۔ ایتھلیٹکس فیڈریشن آف انڈیا کے عہدیدار ڈاکٹر راجن بھاٹیا نے جدید ایتھلیٹکس کی تکنیکی باریکیوں پر روشنی ڈالی۔
یوپی ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے سی ای او پی کے سریواستو نے اے ایم یو کے رجسٹرار محمد عمران، وائس چانسلر کے او ایس ڈی پروفیسر اسفر علی خان اور پروفیسر ضمیر اللہ خاں، صدر، ایتھلیٹکس کلب، اے ایم یو کا سیمینار کے شاندار انعقاد کے لیے خصوصی شکریہ ادا کیا۔
جدید ایتھلیٹکس میں ڈوپنگ اور تکنیکی اصولوں کے موضوع پر سیمینار - MODERN ATHLETICS
جدید ایتھلیٹکس میں ڈوپنگ اور تکنیکی اصولوں کے موضوع پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں منعقدہ سیمینار میں مختلف ماہرین نے شرکت کی اور ڈوپنگ کی مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔
Published : May 28, 2024, 10:27 AM IST
مزید پڑھیں: احمدآباد میں ٹور اینڈ ٹراویلس کی جانب سے 102 عازمین کو حج کی ٹریننگ دی گئی - Ahmedabad HAJ Pilgrims
منیش موہن گوئل آئی آر ایس، چیئرمین، یوپی ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن نے کہا کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں پہلی بار ریاستی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس کے لیے اساتذہ، طلبہ اور یوپی ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے نائب صدر شمشاد نثار کی کاوشیں قابل قدر ہیں۔سیمینار میں علی گڑھ کے کھلاڑیوں، اے ایم یو کے فزیکل ایجوکیشن شعبہ کے طلباء اور اتر پردیش کے 40 اضلاع کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔