نوئیڈا:اتر پردیش کے نوئیڈا میں اپنے شوہر کو دھوکہ دے کر تین بچوں کے ساتھ پاکستان سے آئی سیما حیدر اور سچن نے اپنی شادی کی سالگرہ منائی تھی۔ جسے پاکستان میں رہنے والے سیما کے شوہر غلام حیدر نے شادی کو چیلنج کرتے ہوئے نوئیڈا کی فیملی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ یہ کیس پانی پت کے وکیل مومن ملک کی جانب سے دائر کی گئی تھی
پوری کہانی کیا ہے؟
اس معاملے کی جانکاری دیتے ہوئے سیما کے پہلے شوہر غلام حیدر کے وکیل مومن ملک نے بتایا کہ نوئیڈا کی فیملی کورٹ نے شادی کرنے والے پنڈت کو بھی سمن جاری کیا ہے۔ غلام حیدر بھی اس کیس میں گواہی دینے کے لیے جلد بھارت آ سکتے ہیں۔ ان کے پاس ٹھوس ثبوت ہیں جنہیں وہ نوئیڈا کی فیملی کورٹ میں پیش کریں گے۔ وکیل نے سوال اٹھایا کہ آج بھی کاغذ پر سیما غلام حیدر کی بیوی ہے تو پھر سیما کس بنیاد پر سچن کی بیوی بنی؟
لہٰذا درخواست کی سماعت کرتے ہوئے فیملی کورٹ نے وکیل اور پنڈت سمیت شادی کے تمام مہمانوں کو پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا ہے۔شادی کے علاوہ بچوں کو گود لینے, مذہب کی تبدیلی وغیرہ کے عمل کو بھی عدالت میں چیلنج کیا گیا, وکیل کے مطابق سیما کو عدالت میں ثابت کرنا ہوگا کہ انہوں نے ہندو مذہب کب قبول کیا اس کے علاوہ نابالغ بچوں کا مذہب بھی اس طرح تبدیل نہیں کیا جا سکتا جن لوگوں کو سمن جاری کیے گئے ہیں انہیں تاریخ سماعت پر عدالت میں حاضر ہونا ہوگا۔ اب اس معاملے کی اگلی سماعت 27 مئی کو ہوگی۔