سورت (گجرات):سورت کے معاملے میں حکومت کے دباؤ پر یکطرفہ کارروائی کے بارے میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) کی جانب سے سورت کے کمشنر اور چیف جسٹس آف انڈیا کو ذاتی طور پر میمورنڈم دیا گیا۔
اس میمورنڈم میں ایس ڈی پی آئی نے لکھا ہے کہ انیس ستمبر کی رات کو سورت کے علاقے وریالی بازار میں گنپتی منڈپ پر پتھراو ہونے کی وجہ سے حالات خراب ہو گئے۔ جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 6 نابالغوں کو گرفتار کر لیا۔ جس کے فوراً بعد تقریباً 500 لوگوں کا ہجوم پمپنگ پولیس چوکی کے گرد جمع ہو گیا۔ اور پولیس کی موجودگی میں کھلے عام نفرت انگیز نعرے لگائے اور آنے والے دنوں میں تہواروں کا ماحول خراب کرنے کی کھلم کھلا دھمکی دی۔