اردو

urdu

ETV Bharat / state

کھیرالو جھڑپ معاملہ: ایس ڈی پی آئی گجرات نے ڈی جی پی کو میمورنڈم دیا - ایس ڈی پی آئی گجرات

SDPI Memorandum on Kheralu Clash Incident گجرات کے کھیرالو میں شوبھا یاترا کے دوران دو گروپوں کے درمیان جھڑپ سے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ ایس ڈی پی آئی کے کارکنان نے اس واقعے کے بعد پولیس کی یکطرفہ کارروائی پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ڈی آئی جی کو ایک میمورنڈم سونپا۔

کھیرالو تصادم معاملہ:ایس ڈی پی آئی گجرات نے ڈی جی پی کو دیا میمورنڈم
کھیرالو تصادم معاملہ:ایس ڈی پی آئی گجرات نے ڈی جی پی کو دیا میمورنڈم

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 29, 2024, 1:39 PM IST

کھیرالو تصادم معاملہ:ایس ڈی پی آئی گجرات نے ڈی جی پی کو دیا میمورنڈم

احمدآباد:ایس ڈی پی آئی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا گجرات کے ریاستی صدر اویس شیخ نے بتایا کہ پارٹی کے عہدیداروں نے آج گجرات ریاست کے ڈی جی پی سے ملاقات کی اور کھیرالو جھڑپ معاملے کی غیر جانبدارانہ انکوائری کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز 22 جنوری کو رام مندر کے پران پرتشتھا موہتسو کے موقع پر ریاست بھر میں سوبھایاترا کا انعقاد کیا گیا تھا۔ کھیرالو بہلیم واس میں بھی سوبھایاترا کا انعقاد کیا گیا۔اس دوران چندسماج دشمن عناصر نے پر امن فضا کو مکدر کرنے کی شازش کی۔ یاترا میں شامل چند لوگوں نے مبینہ طور پر ہتھیاروں کی نمائش کی ۔ اس یاترا میں تلواروں کی نمائش کی اجازت کس نے دی؟ ایک سوال ہے اور اشتعال انگیز نعرے لگا کر ماحول بگاڑنے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں:ملند دیورا کی بی جے پی میں شمولیت کے بعد جنوبی ممبئی میں کانگریس کی سرگرمیاں تیز

انہوں نے کہاکہ اس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔اس کو لے کر دونوں گروپوں کے درمیان تصادم ہوا۔ پولس نے سیاسی لیڈروں کے اشارے پر مسلم کمیونٹی کے لوگوں کے خلاف یک طرفہ کارروائی کی۔اس کو لے کر علاقے میں دہشت کا ماحول ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہماری پارٹی ایس ڈی پی آئی اس پورے واقعے کی مذمت کرتی ہے۔پولیس انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ اس معاملے کی غیر جانبدارانہ تفتیش کرے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details