اردو

urdu

ETV Bharat / state

یجومی تشدد کے خلاف احمد آباد میں ایس ڈی پی آئی کا مظاہرہ - Protest Against Mob Lynching - PROTEST AGAINST MOB LYNCHING

احمدآباد میں آج ایس ڈی پی آئی کے حامیوں نے ملک کی مختلف ریاستوں میں اقلیتوں کے خلاف جاری حملے اور ہجومی تشدد کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ انہوں نے بی جے پی کے ساتھ ساتھ کانگریس کو بھی ہدف تنقید بنایا۔

یجومی تشدد کے خلاف احمد آباد میں ایس ڈی پی آئی کا مظاہرہ
یجومی تشدد کے خلاف احمد آباد میں ایس ڈی پی آئی کا مظاہرہ (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 20, 2024, 1:55 PM IST

یجومی تشدد کے خلاف احمد آباد میں ایس ڈی پی آئی کا مظاہرہ (etv bharat)

احمدآباد:ایس ڈی پی آئی گجرات کے صدر مولانا اویس شیخ نے کہا کہ کے ہجومی تشدد کے واقعات میں تشویشناک طور پر اضافہ ہوا ہے۔ ایک مخصوص مذہب کے لوگوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت ہجومی تشدد کے واقعات پر قابو پانے کے لیے ابھی تک کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اپوزیشن جماعت بھی اس معاملے میں خاموش بیٹھی ہے۔ ہجومی تشدد کی وارداتوں کے خلاف بولنے والا کوئی نہیں ہے۔

ایس ڈی پی آئی احمدآباد کے صدر ابرارالدین نے کہاکہ راہل گاندھی کے پاس وقت نہیں ہے کہ جو لوگ موبلنچنگ کا شکار ہیں۔ ان سے ملاقات کرے وہ جگہ جگہ جا کر لوگوں کی ملاقات کر رہے ہیں۔ ان کے مسائل کو اٹھا رہے ہیں لیکن موب لنچنگ پر وہ کچھ نہیں بول رہے۔

انہوں نے کہاکہ لوک سبھا انتخابات کے بعد بی جے پی کھل کر ماب لنچنگ جیسے معاملے کروا رہی ہے۔ لیکن ہم چاہتے ہیں کہ ملک کے اندر جو نفرت پیدا کی جا رہی ہے اسے ختم کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:پارلیمانی انتخابات کے بعد اقلیتوں کے خلاف ہجومی تشدد اور فرقہ وارانہ واقعات میں اچانک اضافہ کیوں؟

ایس ڈی پی ائی کے رکن ارشاد شیخ نے کہا کہ نئی حکومت بننے کے بعد موب لنچنگ کی وارداتیں مسلسل ہو رہی ہیں۔ گجرات میں بھی بہت سے معاملے سامنے آئے ایس ڈی پی آئی نے ان کے خلاف آواز بھی اٹھائی ہے لیکن ماب لنچنگ کے معاملے ختم نہیں ہو رہے ہیں۔ اس کے لیے اج ہم سڑکوں پر اترے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details