احمدآباد:ریاست گجرات کے احمدآباد میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کی جانب سے پریس کا نفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ ایس ڈی پی آئی گجرات کے صدر مولانا اویس نے پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ان کی پارٹی لوک سبھا انتخابات کے لیے پوری طرح سے تیار ہے۔وہ لوک سبھا انتخابات میں پوری قوت کے ساتھ میدان میں اترے گی۔
پریس کا نفرنس کو خطاب کرتے ہوئے مولانا اویس نے کہاکہ ہندوستان کی سیاست میں ہماری پارٹی نئی نہیں ہے۔ ہماری سیاسی جماعت گزشتہ 14 برسوں سے ہندوستان میں کام کر رہی ہے۔ ہماری پارٹی عام لوگوں کے مسائل پر آواز بلند کرتی ہے۔ ناانصافی کی مخالفت کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے پاٹن سے حافظ مسیح اللہ اور نوساری سے حافظ عبدالقاد کو امیدوار بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں عوامی رہنما ہیں۔دونوں امیدوار عام کے مسائل کو لے کر سڑکوں پر آواز بلند کرتے رہے ہیں۔