ساکتی: چھتیس گڑھ کے ساکتی ضلع میں 15 طالب علموں کو لیجارہی اسکول وین حادثاتی طور پر دریا میں گرنے سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔ اسکول وین ندی میں گرنے کے فوری بعد مقامی لوگوں نے موقع پر پہنچ کر بچاؤ و راحت کاری کام شروع کردیا اور واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی۔ تفصیلات کے مطابق ہسد تھانے کے تحت پساود گاؤ میں دریائے سون پر بنے پل سے ایک اسکول وین گذر رہی تھی کہ اچانک وین بے قابو ہوکر ندی میں گرگئی۔ حادثہ کے وقت دریا کی دوسری جانب واقع ایک نجی اسکول کے تقریباً 15 طلبا وین میں سوار تھے۔
چھتیس گڑھ: اسکول وین ندی میں گرگئی، تمام 15 طالب علم محفوظ
چھتیس گڑھ کے ساکتی میں بچوں سے بھری اسکول وین دریا میں گر گئی، حادثہ کے وقت وین میں 15 طالب علم سوار تھے۔
Published : Oct 23, 2024, 12:28 PM IST
|Updated : Oct 23, 2024, 12:48 PM IST
یہ بھی پڑھیں: Bus fell in Narmada River: نرمدا ندی میں بس گری، 13 مسافر ہلاک
مقامی لوگوں نے حادثہ کے فوری بعد تمام طالب علم کو ندی سے بحفاظت باہر نکالا اور ہسپتال منتقل کیا۔ تمام طلبا کا فی الحال ہسپتال میں علاج کیا جارہا ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ تمام طلباء کا تعلق ایک ہی اسکول سے ہے۔ ڈاکٹروں نے تصدیق کی ہے کہ تمام بچے ٹھیک ہیں۔ دوسری جانب مقامی لوگوں نے اسکول گاڑیوں کی حالت پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے شکایت کی کہ اسکولی بچوں کو لے جانے والی گاڑیاں انتہائی خراب حالت میں ہوتی ہیں۔ لوگوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر گاڑیوں کی چیکنگ کرے اور طالب علموں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔