اردو

urdu

ETV Bharat / state

نئ دہلی: عالمی کتاب میلہ 10 فروری سے شروع، سعودی عرب مہمان خصوصی

World Book Fair in New Delhi: دہلی عالمی کتاب میلہ 10 فروری سے 18 فروری تک نئی دہلی کے پرگتی میدان میں منعقد ہونے جا رہا ہے۔ سعودی عرب نئی دہلی ورلڈ بک فیئر 2024 میں مہمان خصوصی ہوگا۔

عالمی کتاب میلہ نئ دہلی 10 فروری سے،سعودی عرب مہمان خصوصی
عالمی کتاب میلہ نئ دہلی 10 فروری سے،سعودی عرب مہمان خصوصی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 9, 2024, 2:32 PM IST

عالمی کتاب میلہ نئ دہلی 10 فروری سے،سعودی عرب مہمان خصوصی

نئی دہلی: قومی دارالحکومت نئی دہلی میں منعقدہ کتاب میلے میں سعودی عرب کی ثقافت کی جھلک پیش کی جائے گی جس کی قیادت ادب اشاعت اور ٹرانسلیشن کمیشن اور مختلف ثقافتی ادارے کریں گے بشمول ایرینٹیج کمیشن میوزک کمیشن فلم کمیشن کلینری ارٹ کمیشن فیشن کمیشن اور شاہ عبدالعزیز فاؤنڈیشن فار ریسرچ اینڈ ارکائیو شامل ہیں۔سعودی عرب کی ثقافت فن اور ادب کا عطا کرنے والے سیمینار منعقد کیے جائیں گے جن میں کھانے اور روایتی پرفارمنگ ارٹس بھی شامل ہیں۔

سعودی عرب کی وزارت ثقافت ویزن 2030 منصوبے کی چھتری کے تحت اس اقدام کی قیادت کر رہی ہے۔یہ میلہ ہال نمبر 1 تا 5 میں روزانہ صبح 11 بجے سے رات 8 بجے تک جاری رہے گا۔ نیشنل بک ٹرسٹ (این بی ٹی) نے یہ باتیں جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں اس کی جانکاری دی ۔اس موقع پر سعودی عرب کے پبلشینگ کے جنرل مینجر عبداللطیف الواصل بھی موجود تھے۔

این بی ٹی کے ڈائریکٹر یووراج ملک نے کہا کہ اس بار 10 فروری کو میلے کا تھیم 'کثیر لسانی ہندوستان: ایک زندہ روایت' رکھا گیا ہے اور مہمان ملک سعودی عرب ہے۔ ٹکٹ کی قیمت بچوں کے لیے 10 روپے اور بڑوں کے لیے 20 روپے ہے۔ لیکن اسکول کے بچوں، بزرگوں اور رجسٹرڈ معذور افراد کو مفت داخلہ ملے گا۔ کتاب میلے میں داخلہ پرگتی میدان کے گیٹ نمبر 4، 6 اور 10 سے لیا جا سکتا ہے۔ گیٹ نمبر 4 اور 8 کے قریب معذور افراد کے لیے وہیل چیئر کی سہولت دستیاب ہوگی۔

20 میٹرو اسٹیشنوں پر ٹکٹ

این بی ٹی نے کہا کہ اس بار فزیکل ٹکٹ کا انتظام نہیں کیا گیا ہے۔ویلکم،دلشاد گارڈن، رٹھالہ،، جی ٹی بی نگر، یونیورسٹی، کشمیری گیٹ، راجیو چوک، نوئیڈا سیکٹر-52، نوئیڈا سٹی سینٹر، بوٹینیکل گارڈن، ویشالی، اندرا پرستھ، سپریم کورٹ، منڈی ہاؤس، کیرتی نگر، دوارکا، منیرکا، آئی ٹی او، آئی این اے کل 20 میٹرو اسٹیشنوں پر ٹکٹ فروخت کرنے والے کاؤنٹر قائم کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ پرگتی میدان گیٹ پر اسکیننگ کرکے بھی ٹکٹ خریدے جاسکتے ہیں۔ آن لائن ٹکٹ بھی دستیاب ہوں گے۔

کس ہال میں کس مضمون کی کتابیں ہوں گی

این بی ٹی نے بتایا کہ ہال نمبر 5 کو تھیم پویلین بنایا گیا ہے۔ جموں و کشمیر کی ایک خاص جھلک بھی یہاں دیکھی جائے گی۔ آپ کو مہمان ملک کی اشاعتیں ہال نمبر 4 میں ملیں گی۔ ہال نمبر 3 بچوں کا زون ہے جہاں بچوں کی پسند کی کتابیں ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں:تعلیم کو روزگار سے جوڑے بغیر ترقی ناممکن: مولانا فضل الرحیم مجددی

اس کے علاوہ خطاطی، نیوز رائٹنگ، کیریکیچر، اینیمیشن سٹوری ڈیولپمنٹ، اسٹوری رائٹنگ، آرٹس اینڈ کرافٹس، گیمز کے ذریعے ریاضی جیسی چیزیں وہاں سیکھی جائیں گی۔ ہال نمبر 2 کو کثیر لسانی پویلین میں تبدیل کر دیا گیا ہے جبکہ ہال نمبر 1 میں روحانی کتابیں دستیاب ہوں گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details