یادگیر:حضرت صوفی سرمست اسلامک اسٹڈی سرکل گلبرگہ کے صدر سینئر صحافی عزیز اللّٰہ سرمست نے ملک کے موجودہ حالات میں مذہبی رواداری کو عام کرنے پر زور دیا۔ وہ شوراپور ضلع یادگیر میں عرس حضرت برہان الدین شاہ قادری کے ضمن میں منعقد سروا دھرم سمیلن کو مخاطب کررہے تھے۔ عزیز اللّٰہ سرمست نے مذہب کی بنیاد پر نفرت پھیلانے کی غرض سے زعفرانی لباس کے استعمال پر روک لگانے کے لیے سادھو سنتوں کو آگے آنے پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ سادھو سنتوں اور صوفیاء کے یہاں زعفرانی لباس کی بہت زیادہ اہمیت ہے ۔اس لباس کا احترام ہونا چاہیئے۔ اسے ہر کوئی نہیں پہن سکتا اور یہ لباس زیب تن کرنے والا محبت کا علمبردار ہوتا ہے۔حضرت خواجہ غریب نواز نے زعفرانی لباس اس لئے پسند فرمایا کہ اس میں بلا لحاظ مذہب انسانوں کو قریب کرنے کی کشش پائی جاتی ہے