اردو

urdu

ETV Bharat / state

سنجے ورما کو مہاراشٹر کا نیا ڈی جی پی مقرر کیا گیا - SANJAY VERMA NEW DGP OF MAHARASHTRA

سنجے ورما مہاراشٹر کے نئے ڈی جی پی: اس سے قبل الیکشن کمیشن نے اپوزیشن جماعتوں کی شکایت پر کارروائی کی۔

سنجے ورما کو مہاراشٹر کا نیا ڈی جی پی مقرر کیا گیا
سنجے ورما کو مہاراشٹر کا نیا ڈی جی پی مقرر کیا گیا (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 5, 2024, 4:43 PM IST

ممبئی: آئی پی ایس افسر سنجے ورما کو مہاراشٹر کا نیا ڈی جی پی مقرر کیا گیا ہے۔ مہاراشٹر اسمبلی انتخابات 2024 کو منصفانہ طریقے سے کرانے کے لیے الیکشن کمیشن نے پیر کو رشمی شکلا کو ڈی جی پی کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔ آئی پی ایس سنجے ورما 1990 بیچ کے آئی پی ایس افسر ہیں۔ وہ قانون اور ٹیکنالوجی کے ڈی جی کے طور پر کام کر رہے تھے۔ وہ 2028 میں ریٹائر ہو جائیں گے۔

آپ کو بتا دیں، تمام اپوزیشن پارٹیوں نے کمیشن سے شکایت کی تھی کہ ریاستی ڈی جی پی رشمی شکلا کے بھارتیہ جنتا پارٹی سے تعلقات ہیں، اس لیے انتخابات کے پیش نظر انہیں عہدے سے ہٹا دیا جانا چاہیے۔ جس کا نوٹس لیتے ہوئے الیکشن کمیشن نے یہ کارروائی کی۔ شکایت درج کراتے ہوئے کانگریس صدر نانا پٹولے نے کہا کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے کہنے پر کام کرتی ہیں۔ جس کے بعد کافی تنازعہ کھڑا ہو گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مہاراشٹر انتخابات: 288 اسمبلی سیٹوں کے لیے 7995 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کیے

ریاست کی 288 اسمبلی سیٹوں کے لیے 20 نومبر کو ووٹنگ جبکہ ووٹوں کی گنتی 23 نومبر کو ہوگی۔ رشمی شکلا کو ہٹائے جانے کے بعد الیکشن کمیشن نے ریاست کی شندے حکومت سے تین سینئر آئی پی ایس افسران کے نام طلب کئے تھے جن میں سے ایک سنجے ورما تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details