کولکاتا: سندیش کھالی کے متاثرین جمعہ کو راشٹرپتی بھون گئے۔ انہیں سنٹر فار ایس سی ایس ٹی سپورٹ اینڈ ریسرچ کے ڈائرکٹر نے ساتھ میں راشٹرپتی بھون لے کر گئے تھے۔ملاقات کے بعد ڈائریکٹر نے کہا کہ سندیش کھالی میں بدسلوکی کی شکار خواتین نے صدر جمہوریہ سے براہ راست اپنی شکایات رکھی ہے۔صدر نے ان کی باتوں کو سنا اور انہوں نے سندیش کھالی کے واقعہ پر بھی دکھ کا اظہار کیا۔ ساتھ ہی اس حوالے سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ تاہم صدر نے اس سلسلے میں کارروائی کرنے کے بارے میں کوئی یقین دہانی کرائی ہے۔
خیال رہے کہ سندیش کھالی کے واقعے کی رپورٹ صدر دروپدی مرمو کو دی گئی ہے۔ درج فہرست ذاتوں اور لوگوں کے قومی کمیشن کے علاوہ، قومی انسانی حقوق کمیشن اور خواتین کمیشن نے بھی انہیں خط لکھا ہے
ترنمول کانگریس کے لیڈر شاہجہان شیخ اور ان کے حامیوں پر سندیش کھالی میں مقامی خواتین نے تشدد کا الزام لگایا تھا۔ بہت سے لوگوں نے جسمانی استحصال کی بھی شکایت کی ہے۔ اس کے بعد سندیش کھالی کی خواتین شاہ جہاں اور اس کے چیلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئیں۔ تحریک شروع ہوئی۔