اردو

urdu

ETV Bharat / state

سلمان خان فائرنگ کیس میں استعمال ہونے والا ہتھیار برآمد - Salman Khan House Firing Case - SALMAN KHAN HOUSE FIRING CASE

SALMAN KHAN HOUSE FIRING CASE سلمان خان فائرنگ کیس میں ممبئی کرائم برانچ نے فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ کرائم برانچ کی ایک ٹیم نے سورت میں تاپتی ندی سے پستول اور کچھ زندہ کارتوس برآمد کیے ہیں۔ کرائم برانچ کا دعویٰ ہے کہ یہ وہی ہتھیار ہے جو 14 اپریل کو سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔

سلمان خان فائرنگ کیس میں استعمال ہونے والا ہتھیار برآمد
سلمان خان فائرنگ کیس میں استعمال ہونے والا ہتھیار برآمد

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 23, 2024, 6:34 PM IST

سلمان خان فائرنگ کیس میں استعمال ہونے والا ہتھیار برآمد

ممبئی:ممبئی کرائم برانچ نے بتایا کہ اسلحہ کو مزید جانچ کے لیے ایف ایس ایل ڈیپارٹمنٹ کو بھیجا جائے گا۔ دونوں شوٹروں کے مطابق وکی گپتا اور ساگر پال نے فائرنگ کرنے کے بعد ہتھیاروں اور گولیوں کو سورت میں تاپتی ندی میں پھینک دیا تھا۔ سورت کے تاپتی ندی میں کرائم برانچ ممبئی کے سرچ آپریشن کے دوران 2پستول،3 میگزین اور 13 زندہ کارتوس ملے۔

حملہ کرنے سے پہلے دونوں حملہ آوروں نے اپنے ہینڈلرز سے تقریباً ایک لاکھ روپے وصول کیے تھے جس کا استعمال کرتے ہوئے دونوں نے کرائے پر مکان لے لیا۔ ایک موٹر سائیکل خریدی اور اپنے روزمرہ کے اخراجات کا انتظام بھی کیا۔ دونوں نے پنویل میں واقع سلمان خان کے فارم ہاؤس سے تقریباً 13 کلومیٹر دور ایک مکان کرائے پر لیا تھا۔ یہ دونوں یہاں سے فارم ہاؤس کی ریکی کرتے تھے۔ دونوں کو کام مکمل کرنے کے بعد باقی رقم ادا کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ اس لیے اُن لوگوں نے 28 فروری کو چمپارن سے ممبئی سینٹرل کا سفر کیا۔

مکان کرایہ پر لینے کے لیے دونوں نے کرایہ کا ایگریمنٹ بنایا اور اس کے لیے اپنا اصلی آدھار کارڈ استعمال کیا۔ ایگریمنٹ کے مطابق ملزمین نے 10,000 روپے ایڈوانس میں مالک مکان کو کرایہ دیا اور ماہانہ کرایہ 3,500 روپے مقرر کیا گیا۔ پنویل میں کچھ دن رہنے کے بعد دونوں ہولی کے موقع پر 18 مارچ کو چمپارن چلے گئے۔ دونوں یکم اپریل کو واپس آئے۔

اس کے بعد 14 اپریل کی صبح 5 بجے موٹر سائیکل پر سوار دونوں نے باندرہ میں سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کی۔ سلمان باندرہ کے گلیکسی اپارٹمنٹ میں رہتے ہیں۔ حملہ آوروں نے ان کے گھر پر 5 راؤنڈ فائرنگ کی۔ چار گولیاں دیوار پر لگیں، جب کہ ایک گولی ان کے گھر کی گیلری میں لگی جہاں سلمان اکثر کھڑے ہو کر اپنے مداحوں کا استقبال کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ کیس: متاثرین کی مداخلت کے بعد سپریم کورٹ نے ٹرائل پر اسٹے دینے سے کیا انکار - 2008 Malegaon Blast

پولیس کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ گولی بائک پر پیچھے بیٹھے حملہ آور ساگر پال نے چلائی تھی۔ جبکہ وکی گپتا موٹر سائیکل پر سوار تھا۔ موٹر سائیکل پر سوار ہونے کے دوران وکی لارنس گینگ سے بھی رابطے میں تھا۔ ممبئی پولیس کی ایک ٹیم حملہ آور وکی اور ساگر کو پرواز کے ذریعے مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی لے گئی ہے۔ دونوں کو عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سے انہیں 25 اپریل تک جیل بھیج دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details