اردو

urdu

ETV Bharat / state

سلمان خان فائرنگ کیس: ملزمین کو 29 اپریل تک پولیس تحویل میں رکھنے کا حکم - Salman Firing Case - SALMAN FIRING CASE

Salman Firing Case: اداکار سلمان خان معاملے میں ملزمین کو آج ممبئی کرائم برانچ نے کورٹ میں پیش کیا جہاں عدالت نے گرفتار شدہ دو ملزمین کو مزید چار دنوں یغی کہ ٢٩ اپریل تک پولیس تحویل میں رکھے جانے کا حکم صادر کیا۔

سلمان خان فائرنگ کیس:ملزمین کو 29 اپریل تک پولیس تحویل میںرکھنے کا حکم
سلمان خان فائرنگ کیس:ملزمین کو 29 اپریل تک پولیس تحویل میںرکھنے کا حکم

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 25, 2024, 8:38 PM IST

سلمان خان فائرنگ کیس:ملزمین کو 29 اپریل تک پولیس تحویل میںرکھنے کا حکم

ممبئی: سلمان خان کیس کے دونوں ملزمین کا تعلق بہار سے ہے۔ اس فائرنگ کیس میں ممبئی کرائم برانچ نے فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ کرائم برانچ کی ایک ٹیم نے سورت میں تاپتی ندی سے پستول اور کچھ زندہ کارتوس برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

کرائم برانچ کا دعویٰ ہے کہ یہ وہی ہتھیار ہے جو 14 اپریل کو سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔دونوں شوٹروں کے مطابق وکی گپتا اور ساگر پال نے فائرنگ کرنے کے بعد ہتھیاروں اور گولیوں کو تاپتی ندی میں پھینک دیا تھا۔ سورت کے تاپتی ندی میں کرائم برانچ ممبئی کے سرچ آپریشن کے دوران 2پستول،3 میگزین اور 13 زندہ کارتوس ملے۔

دوسری طرف سرکاری وکیل نے عدالت میں پولیس تحویل میں توسعی کیے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملزمین کی سلمان خان سے کوئی ذاتی دشمنی نہی تھی نیز ملزمین کا تعلق بہار سے ہے اور اب تک دوران تفشیش یہ بھی واضح نہیں ہو پایا ہے کہ ملزمین کس مقصد سے ممبئ آئے تھے اور اگر انہوں نے روپیے کے عوض یہ جرم کیا تھا تو انہیں کس نے سرمایہ فراہم کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ: گجرات سے دو افراد گرفتار

اپنی ریمانڈ کی درخواست میں پولیس نے عدالت کو بتایا کہ واردات کے دوران ملزمین نے تین مرتبہ اپنے لباس کو تبدیل کیا تھا اور اپنا حلیہ بدلنے کی بھی کوشش کی تھی تاکہ ان کی شناخت نہیں کی جاس کے ان تمام چیزوں کے لیے ملزمین کو مزید دنوں کے لیے پولیس تحویل میں دیا جانا ضروری ہے تاکہ ملزمین سے گہری تفشیش کی جاسکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details