اورنگ آباد:ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں بھی رمضان المبارک کے موقع پر عطر کے کاروبار میں زبردست اضافہ ہوتا ہے۔رمضان المبارک کے دوران عطر کی مانگ میں بھی اضافہ ہوتا ہے جس کے سبب کاروبار میں تیزی آتی ہے۔
اورنگ آباد میں درجنوں عطر کی دکانیں ہیں جو بڑے پیمانے پر عید کے موقع پر کاروبار کرتی ہیں۔ ان میں کئی ایسی بھی عطر کی دکانیں ہیں جو خود اپنے عطر تیار کرتے ہیں۔ لوگ ان کے بنائے گئے عطر کو بھی بڑے پیمانے پر پسند کرتے ہیں، موجودہ دور میں کئی آن لائن شاپنگ ویب سائٹ ہے جہاں پر لوگ آن لائن آرڈر کر کے اپنا عطر یا اسپرے منگواتے ہیں لیکن کچھ رمضان کے مہینے میں عطر کے کوربار اورا س کی مانگ اچانک اضافہ ہو جاتا ہے۔اس سے کاروباریوں کو زبردست فائدہ ہوتا ہے۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ عطر کی وجہ سے نماز میں کسی بھی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہوتی۔عطر الکوحل فری ہوتا ہے، جبکہ باڈی پرفیوم اور اسپرے میں الکوحل بڑے پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے۔ اس میں مختلف قسم کی کیمیکل ہونے کی وجہ سے جسم پر مختلف ریایکشن بھی ہوتے ہیں۔اس لئے لوگ رمضان المبارک کے مہینے میں عطر کو ترجیح دیتے ہیں۔