آگرہ (یوپی): آگرہ پولس کمشنریٹ کی ٹرانس یمنا تھانہ پولیس نے علاقے کی ایک معذور خاتون سے جنسی زیادتی اور بلیک میلنگ کے الزام میں مفرور سادھو (کتھا واچک) ماروتی بابا کو گرفتار کر لیا ہے۔
کتھا واچک ماروتی بابا کو بدھ کی شام دیر گئے ورنداون سے پکڑا گیا۔ واضح رہے کہ ماروتی بابا کے نام مشہور کتھا واچک معذور خاتون سے جنسی زیادتی کے بعد فرار تھا اور ورنداون میں جاکر چھپ گیا تھا۔
تھانہ انچارج انسپکٹر سُمنیش وِکل نے بتایا کہ ملزم کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ اس کیس میں بابا کی ایک شاگرد پر بھی الزام ہے، جس کی تلاش جاری ہے۔