اردو

urdu

ETV Bharat / state

گیا: رمضان انسانیت اور ہمدردی کے کام انجام دینے کا سب سے بڑا مہینہ - Importance of Month of Ramdhan

Ramadan is the Name of Humanity and Compassion: مولانا مولانا عظمت اللہ ندوی نے رمضان کی اہمیت و فضیلت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ 'رمضان انسانیت اور ہمدردی کے کام انجام دینے کا سب سے بڑا مہینہ ہے۔ اس ماہ میں کثرت سے خیر کے کاموں کو انجام دیں اور اسے اپنے لیے بخشش اور نجات کا ذریعہ بنائیں۔ روزہ کی روح کو پہچانیں اور خلوص اور نیت کو درست کریں۔'

Ramadan is the greatest month for carrying out acts of humanity and compassion
Ramadan is the greatest month for carrying out acts of humanity and compassion

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 14, 2024, 2:33 PM IST

انسانیت اور ہمدردی کے کام انجام دینے کا سب سے بڑا مہینہ رمضان ہے

گیا:گیا ضلع میں رمضان المبارک کے تعلق سے رونقیں بڑھی ہوئی ہیں۔ یہاں مساجد خانقاہ درگاہوں وغیرہ میں روزہ دار عبادت و ریاضت میں مشغول ہیں۔ علماء وائمہ رمضان کی فضیلت، اہمیت اور اس کی عظمتوں اور رفعتوں و برکتوں کا ذکر کررہے ہیں۔ خاص کر ظہر اور عصر کی نماز کے بعد علماء چند منٹوں تک خطاب بھی کرتے ہیں۔ ضلع جمیعت علماء گیا کے سکریٹری و مدرسہ ترتیل القرآن کے ناظم اعلیٰ مولانا عظمت اللہ ندوی نے رمضان کی فضیلت بیان کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ بہت ہی بابرکت مہینہ ہے۔ کیونکہ اللہ تبارک و تعالیٰ نے اس مبارک مہینے کے اندر روزے کو فرض فرمایا ہے اور اسی مبارک مہینے میں قرآن پاک کو نازل فرمایا۔ جس کی وجہ سے اس مہینے کی فضیلت دوسرے مہینوں سے بہت زیادہ ہے۔ قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اے ایمان والو! تم پر رمضان کا روزہ اسی طرح فرض فرمایا گیا ہے۔ جس طرح دوسرے لوگوں پر اس سے پہلے امتوں پر فرض فرمایا گیا تھا۔ اس کا مقصد یہ ہے تاکہ تمہارے اندر تقوی، پرہیزگاری، دینداری، انسانیت، مروت اور ہمدردی پیدا ہو سکے، اچھے اخلاق تمہارے اندر پیدا ہوجائیں۔

یہ بھی پڑھیں: رمضان کا اہتمام اور احترام

دوسری جگہ فرمایا کہ قرآن پاک کے بارے میں ہم نے رمضان کے مہینے میں قرآن پاک کو نازل فرمایا جو حق اور باطل کے درمیان فرق کرنے والا ہے اور ہدایت کا ذریعہ ہے۔ قرآن پاک کو تمام انسانوں کے لیے ہدایت کا ذریعہ قرار دیا گیا ہے۔ لہٰذا ان دو حیثیتوں سے رمضان المبارک کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔ اس لیے رمضان کے بارے میں حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اے لوگو! رمضان المبارک کا مقدس مہینہ تم پر سایہ فگن ہونے والا ہے۔ جس کے دن میں اللہ نے روزہ کو رکھنا فرض قرار دیا ہے اور رات میں 20 رکعت تراویح پڑھنے کو سنت قرار دیا ہے۔ لہٰذا تمہیں اس مبارک ماہ کا اہتمام کرنا چاہیے اور حدیث میں دوسری جگہ فرمایا۔ دن میں روزہ رکھو اور رات میں تراویح پڑھو عبادت کرو تو یہ تمہارے گناہوں کی بخشش کا ذریعہ ہے۔ رمضان کے بے شمار فضائل ہیں، قران اور احادیث کے اندر تاہم ہم نے مختصر بیان کیا ہے۔

انہوں نے تمام امت مسلمہ سے اپیل کی کہ اس ماہ مبارک کو اپنے لیے رحمت کا، برکت کا، خیر کا ذریعہ بنائیں اور تقوی اور پرہیزگاری کو اپنے اندر پیدا فرمائیں اور رمضان کے روزے رکھیں اور رات میں تراویح اور عبادت کا اہتمام فرمائیں اور خاص طور پر رمضان کے اندر غریبوں محتاجوں ضرورت مندوں کی مدد اور تعاون بھی کریں۔ روزے داروں کو روزہ افطار کرائیں اور حاجت رواؤں کی حاجت روائی کریں۔ انسانیت اور ہمدردی کے کام بھی انجام پائے تاکہ یہ امت اور یہ ملت اور یہ دین بحیثیت مذہب کے اور اسلام کے ساتھ ساتھ خدمت انسانیت کا بھی دین ثابت ہو سکے۔ اللہ تعالی اس ماہ مبارک کو ہم سب کے لیے باعث خیر و برکت اور دونوں جہاں میں ترقی اور کامیابی عطا فرمائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details