مظفرنگر:سمیوکت کسان مورچہ(ایس کے ایم) کی جانب سے ریاست بھر میں ضلع کلیکٹریٹ دفتروں کے باہر احتجاج اور ٹریکٹر ریلی کا اعلان کیا ہے۔کسان کی تنظیم کی جانب سے ٹریکٹر کی تیاری زور شور سے جاری ہے۔اس سلسلے کیں بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان چودھری راکیش ٹكيت نے ای ٹی وی بھارت اردو کے ساتھ خاص بات چیت میں کئی ایم معلومات دی ۔
ضلع مظفر نگر میں واقع اپنی رہائش گاہ پر معلومات فراہم کرتے ہوئے بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان چودھری راکیش ٹکیت نے کہا کہ آج صبح میں 11 بجے سے 3 بجے تک ریاست کے تمام ضلع مجسٹریٹ دفاتر پر کسان ٹریکٹر ٹرالی کے ساتھ احتجاج کریں گے۔ دوپہر 3 بجے تک یہ احتجاجی مظاہرہ جاری رہے گا۔