نئی دہلی:راجدھانی میں شدید بارش کے بعد سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ دہلی کے کئی علاقوں میں سڑکیں پانی سے بھری ہوئی ہیں۔ ایسا لگ رہا ہے جیسے دہلی کے علاقہ پانی میں تیز رہے ہیں۔ سڑکیں جھیلوں میں تبدیل ہو گئی ہیں۔ کئی مقامات پر سڑکوں پر پانی کھڑا ہے۔ صورتحال کچھ یوں ہے کہ مِنٹو روڈ پر پانی بھر جانے سے ایک گاڑی مکمل طور پر ڈوب گئی۔ اس کے علاوہ دہلی کے شانتی پتھ پر سڑک پر بھی پانی جمع ہو گیا ہے۔
جمعرات سے دہلی کے مختلف علاقوں میں بارش ہو رہی ہے۔ بعض مقامات پر دھیمی اور تیز بارش کی وجہ سے جمعہ کی صبح تک سڑکیں پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں۔ آپ نے وہ تصویر دیکھی ہوگی جو دہلی کے مِنٹو روڈ سے جو تصویریں سامنے آئی ہیں، ایسی تصویریں ملک کے ان علاقوں سے آتی ہیں جہاں بارش کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوتی ہے۔ اس وقت دہلی بھی سیلابی صورتحال کو جھیل رہی ہے۔