سلطانپور:کانگریس لیڈر راہل گاندھی ہتک عزت کے ایک کیس کی سماعت کے لیے جمعہ کو اتر پردیش کے سلطانپور کی ایم پی-ایم ایل اے عدالت میں پیش ہوں گے۔
کانگریس کے ضلع صدر ابھیشیک سنگھ رانا نے جمعرات کو اس بات کی جانکاری دی۔ انھوں نے کہا کہ لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر (ایل او پی) راہل گاندھی، جمعہ کو لکھنؤ ہوائی اڈے پر اتریں گے اور پھر سلطان پور کی طرف روانہ ہوں گے۔
بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کے مقامی رہنما وجے مشرا نے 4 اگست 2018 کو کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کے خلاف 2018 میں اس وقت کے بی جے پی صدر اور موجودہ وزیر داخلہ امت شاہ کے خلاف مبینہ قابل اعتراض تبصرہ کرنے پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا۔