بھوپال: ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کے مدنظر سیاسی گرماگہمی زوروں پر جاری ہے۔کانگریس نے مدھیہ پردیش میں بی جے پی کو ٹکر دینے کے لئے پوری طرح سے تیار ہے۔
اسی درمیان کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی آج مدھیہ پردیش میں انتخابی مہم کا آغاز کریں گے اور دو مقامات پر انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔راہل گاندھی کے جلسے کو لے کر تمام تر تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔راہل گاندھی کے جلسے کے پش نظر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،
پارٹی کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق، مسٹر گاندھی ریاست کے سیونی ضلع کے دھنورا گاؤں میں دوپہر 2 بجے اور شہڈول ضلع میں 4 بجے انتخابی میٹنگوں سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی امیدواروں کی حمایت میں مہم چلائیں گے۔۔راہل گاندھی کانگریس کے امیدواروں کی حمایت میں تشہیری مہم کے لئے مدھیہ پردیش پہنچیں گے