اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں سماجی کارکن شیخ محمد خرم عبد الرشید نے اپنے مختلف مطالبات کے ساتھ حج ہاؤس سے وقف بورڈ کے دفتر پنچکی تک پیدل جلوس کا انعقاد کیا۔وقف بورڈ کے ذمہ داروں کو اپنے مطالبات پیش کیے۔
شیخ محمد خرم کا کہنا ہے کہ وقف بورڈ کے پاس ریاست میں ہزاروں ایکڑ اراضی ہے۔وہیں ممبئی میں ڈیژنل دفتر کے کرایہ پر ہر ماہ پانچ لاکھ روپے خرچ ہو رہے ہیں۔ جبکہ وقف بورڈ کے احاطے کو 400 تا 500 روپے پر لیز پر دیا جا رہا ہے۔ اس کی وجہ سے وقف بورڈ کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ نئے کرایوں کی وصولی کر کے ریونیو میں اضافہ کیا جائے۔
انہوں نے کہاکہ نئی بھرتی کے عمل کے ذریعہ 30 وقف افسروں اور کلرکوں اور مختلف آسامیوں کو پر کیا گیا۔لیکن اب تک ذمہ داری نہ دینے کی وجہ سے ہر ماہ تنخواہ پر 15 لاکھ روپے خرچ ہو رہے ہیں۔کل وقتی سی ای او اور نئی رجسٹریشن نہ ہونے کی وجہ سے اسکیم کا کام ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے۔