اجمیر:لبیک یا حسین کے نعروں سے گونجتا درگاہ علاقہ اور سبز لباس پہنے عقیدت مند اور ہاتھوں میں لیے علم یہ منظر ہے حضرت عباس علمدار کے نام سے شہدائے کربلا کی یاد میں نکالے گئے عالم کے جلوس کا ہے۔جلوس کو لے کر مقامی عقیدت مندوں میں زبردست جوش و جذبہ پایاگیا۔
اجمیر میں شہدائے کربلا کی یاد میں حضرت عباس علمدار کا علم کا جلوس کا اہتمام (etv bharat) حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمت اللہ علیہ کی درگاہ کے امام بارگاہ سے علم کا جلوس خدام خواجہ کی جانب سے نکالا گیا, جس میں عقیدت مندان حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ نے شرکت کی۔ علم کا جلوس عصر کی نماز کے بعد شروع ہوا اور مغرب سے قبل بڑے امام بارگاہ پہنچ کر مکمل ہوا۔
اس موقع پر عقیدت مندوں نے لبیک یا حسین کے نعرے بلند کیے اور مختلف قسم کے شربتوں پر نظر و نیاز دلائی, اس خصوصی موقع پر چھوٹے بچوں نے ہرا لباس اور فقیری بھی پہنی, جہاں منت مرادیں مانگنے اور اتارنے کا سلسلہ برقرار رہا۔
یہ بھی پڑھیں:یا حسین یا سکینہ کی صدا بلند کرتے ننگے پیر دہکتے انگاروں پر کیوں چلتے ہیں
اجمیر شریف میں محرم الحرام کا یہ سلسلہ 13 محرم تک جاری رہے گا, جس میں تعزیہ شریف کی سواری اور کربلا شریف کی زیارت بھی کرائی جائے گی, خدامیں خواجہ کی جانب سے اجمیر کے سب سے بڑے تعزیہ کو 11 محرم کی وقت فضر میں درگاہ کے جھالرا باوڑی میں سیراب کیا جائے گا۔