اردو

urdu

ETV Bharat / state

اورنگ آباد میں حضرت علی کی شہادت کے موقع پر جلوس کا اہتمام - Procession And Majlis In Aurangabad - PROCESSION AND MAJLIS IN AURANGABAD

Majlis Held In Aurangabad اورنگ آباد ہیڈ پوسٹ کے پیچھے واقع ظفار حسین عاشور خانے میں 21 ویں رمضان المبارک کو حضرت امیر المومنین خلیفۃ المسلمين على رضى الله عنہ کی شہادت کے موقع پر مجالس اور جلوس کا اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔

اورنگ آباد میں حضرت علی کی شہادت کے موقع پر جلوس کا اہتمام
اورنگ آباد میں حضرت علی کی شہادت کے موقع پر جلوس کا اہتمام

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 2, 2024, 4:11 PM IST

Updated : Apr 2, 2024, 4:25 PM IST

اورنگ آباد میں حضرت علی کی شہادت کے موقع پر جلوس کا اہتمام

اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں ظفار حسین عاشور خانے کی جانب سے ماتمی جلوس کا اہتمام کیا گیا۔سینکڑوں لوگوں نے ماتمی جلوس میں شرکت کی۔

اورنگ آباد کے جونا بازار میں ہیڈ پوسٹ آفس کے پیچھے عاشور خانہ واقع ہے جس کا نام ظفار حسین اللہ مقامو ہے۔وہاں پر مجالس کا انعقاد بعد نماز مغرب کیا جاتا ہے اور تقریبا ساڑھے آٹھ بجے جلوس نکالا جاتا ہے جو بازار کے چہرائے تک پہنچتا ہے۔واپس عاشور خانے کے پاس آتا ہے۔بعد میں نوہے خوانی اور ماتم کیا جاتا ہے۔ یہ تمام ماتمی جلوس رات 10 بجے تک شہر کے ہی پوسٹ آفس مین روڈ پر ہوتے ہیں۔ اس مجلس میں مولانا کے ساتھ ساتھ مقام خادم بھی خطاب فرماتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Alvidaai Majlis ماہ محرم الحرام کے آخری ایام میں میرٹھ میں الوداعی مجلس کا اہتمام

ظفار حسین عاشور خانہ خدمت گار مرزا عابد علی نے ای ٹی وی بھارت بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ 30 برسوں سے ظفار حسین اللہ مقامو عاشور خانے سے 21 رمضان کو جلوس کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں بڑی تعداد میں لوگ شرکت کرتے ہیں۔اس کے علاوہ مجالس کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ 21 رمضان کو حضرت علی کی شہادت کے موقع پر میں نکالے جانے والے جلوس میں خواتین بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے ۔ خواتین کے لیے عاشور خانے میں الگ سے انتظام کیا جاتا ہے۔

Last Updated : Apr 2, 2024, 4:25 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details