گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا میں واقع شیر گھاٹی کے مسلم طلباء و طالبات نے دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات میں نمایاں کاکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ طلبا کی حوصلہ افزائی کے لیے شاہین کلب کی جانب سےایک تقریب منعقد کی گئی۔ یہ تقریب شیر گھاٹی کے کرمتھو میں منعقد ہوئی۔ جس میں کامیابی حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو انعامات سے نوازا گیا۔ شاہین کلب کی جانب سے کہا گیا کہ اگر ہم معاشرے کو کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں تو طلبا کی تیاریوں میں ہمیں ہر قدم پر ان کی ہمت افزائی کرتے رہنا ہوگا۔ تبھی معاشرے میں تعلیمی بیداری آئیگی ۔ آپ کے نام سے زیادہ آپ کے کام کی اہمیت ہوتی ہے کیوں کہ آپ کے کام سے ہی آپ کی پہچان قائم ہوتی ہے۔
گیا میں بورڈ کے امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء کو انعامات سے نوازا گیا - Prizes were awarded to students - PRIZES WERE AWARDED TO STUDENTS
گیا ضلع میں دسویں اور بارہویں میں پاس طلباء و طالبات کو انعامات سے نوازا گیا ہے۔ شاہین کلب کی جانب سے انعامات دیے گئے ہیں۔ اسکا مقصد طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ آگے اور وہ محنت کریں اور ملک و ملت کی خدمت کرکے مسلم معاشرہ کا نام روشن کریں۔
Published : May 19, 2024, 9:59 PM IST
اس موقع پر پروفیسر سکندر اعظم نے کہاکہ ترقی ایک دن میں حاصل نہیں ہوتی ہے، بلکہ اسکے لیے مستقل محنت درکار ہوتی ہے.ہم سب کو صبر کے ساتھ تعلیم کو جاری رکھنا ہے اور کامیابی کی طرف قدم بڑھانا ہے۔ وسیم خان نے بچوں کو انگلش کی اہمیت بتائی اور کہا کہ جس سبجیکٹ میں آپکی دل چسپی ہے وہی سبجیکٹ آگے کی تعلیم کے لیے منتخب کریں جبکہ اس موقع پر تبریز عالم نے جدید تکنیک سیکھنے کی طرف بچوں کی توجہ دلائی اور کہا کہ اِس وقت دنیا میں اِسکی اہمیت بہت ز یادہ بڑھ گئی ہے لہٰذا کسی بھی میدان کا انتخاب کریں لیکن کمپیوٹر کی تعلیم ضرور حاصل کریں۔ مولانا سعید ندوی نے کہا کہ علم حاصل کریں اور اُسکا مقصد انسانیت کو نفع پہنچانا ہو.جو بھی علم حاصل کریں اُسکا مقصد تمام انسانوں کو نفع پہنچانا ہی مقصد ہو۔
ہوپ فاؤنڈیشن کے قومی صدر شوکت علی نے کہا کہ اِس طرح کا پروگرام قابل تعریف ہے. ہر سماج اور سوسائٹی میں اس طرح کا پروگرام ہونا چاہیے. انہوں نے بچوں سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ آپ کو زندگی میں ایک اچھا اور سچا انسان بن کر رہنا ہی مقصد ہونا چاہیے ۔آپ اعلی تعلیم حاصل کرکے اپنے والدین کے ساتھ گاؤں اور علاقے کا نام روشن کریں۔ انعامات سے نوازے گئے طلباء میں شبنم خانم، سمرن خانم, وریشہ پروین, سمیر صدف پروین,ارم ناز, نسرین پروین,مسعود احسن,سعد علی, محمد ریان اور محمد روشن شامل ہیں۔