وائناڈ : کانگریس کی رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی واڈرا نے اتوار کو بی جے پی زیرقیادت مرکزی حکومت پر سخت حملہ کیا۔ انہوں نے جمہوریت اور آئین کو ختم کرنے کی کوششوں کے خلاف جنگ کو جاری رکھنے کا بھی اعلان کیا۔ وائناڈ کے سلطان باتھری میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے، پرینکا نے زور دے کر کہاکہ "کانگریس پارٹی اور یو ڈی ایف کے کارکنان ایک طاقت کے خلاف راہل گاندھی کی طاقتور قیادت میں متحدہ طور پر جدوجہد کررہے ہیں اور جمہوریت کے تحفظ کےلئے اپنی کوششوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ہم آئین کو مٹانے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف کھڑے ہیں۔
مرکز پر الزام عائد کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے کہا کہ ’وہ عوام کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں لیکن ہمیں مہاتما گاندھی اور جواہر لعل نہرو کے راستہ پر چل کر ملک کو بچانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "ہم ان لوگوں کے خلاف لڑ رہے ہیں جو ملک کے وسائل کو لے کر چند دولت مند دوستوں کو دے رہے ہیں۔ یہ لڑائی ان لوگوں کے خلاف ہے جو لوگوں کے حقوق چھین رہے ہیں اور بڑے کاروباری ٹیئیکونز کے حوالے کر رہے ہیںونز کے پاس۔"