مراد آباد: پوری دنیا میں ہر سال عید میلاد النبیﷺ کو پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ اس مرتبہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا 1499 واں یوم ولادت منایا جائے گا جبکہ آئندہ سال 5 ستمبر 2025 کو 1500 ویں میلا النبیﷺ کو خاص بنانے کےلئے تیاریوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ اس سلسلہ میں آج ایک جلسے کا اہتمام کیا گیا۔ مرادآباد کے سنبھل روڈ پر واقع جامعہ انیس العلوم میں اس پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں رضا اکیڈمی ممبئی کے بانی قائدِ ملت مولانا محمد سعید نوری نے شرکت کی اور جلسے سے خطاب کیا۔
آئندہ سال 1500ویں میلاد النبیﷺ کےلئے تیاریوں کا اغاز، مراد آباد میں اجلاس سے محمد سعید نوری کا خطاب - celebrate 1500th Milad Un Nabi - CELEBRATE 1500TH MILAD UN NABI
1500th birth anniversary of Prophet Muhammad (PBUH) حضورﷺ کے 1500 ویں جشن یوم ولادت کو یادگار بنانے اور اس سے متعلق شعور بیداری کی غرض سے ایک جلسے کا اہتمام کیا گیا۔ اس جلسے میں رضا اکیڈیمی ممبئی کے بانی محمد سعید نوری نے شرکت کی۔ انہوں نے اس موقع کو یادگار بنانے کی عوام سے گزارش کی۔
Published : May 18, 2024, 5:53 PM IST
اپنے خطاب میں سعید نوری نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے 1500 ویں جشن یوم ولادت کو خاص طریقے سے منانے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ اس سال حضور کے 1499 ویں یوم پیدائش کے موقع پر اگلے سال 1500 ویں جشن ولادت کی تیاریوں کا آغاز کیا جائیگا۔ اُنہوں نے ہر خاص و عام سے گزارش کی کہ وہ اپنی استطاعت کے مطابق نیاز نظر کریں اور حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے 1500ویں یوم جشن ولادت کو خاص طریقے سے منائیں۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ ذمےداری سب کی ہے لہذا خاص و عام سب کو ملکر حضور کے 1500 ویں یوم جشن ولادت کو یادگار بنانا ہے۔ اس خاص دن مدارس کا قیام کیا جائے، اسکول اور کالج قائم کیے جائیں اور عوام کو تعلیم کی طرف مائل کیا جائے اسکے علاوہ ہر گھر پر پرچم رسول لہرایا جائے اور مساجد، مدارس اور گھروں میں کثرت سے درود پاک کا ورد کیا جائے۔ کسی کو اگر کوئی کاروبار شروع کرنا ہے تو وہ اس دن شروع کرے اور اس کو حضور کی یومِ ولادت سے منسوب کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس خاص دن اپنی استطاعت کے مطابق چارٹرڈ پلین کے ذریعے بھی لوگ مدینے پہنچنے کی کوشش کریں اور حضور کے روضے پر عید میلاد النبی منائیں۔
خصوصی بات چیت میں مولانا سعید نوری نے مزید کہا کہ اج کے جلسے میں تمام علماء کے بیچ یہ اتفاق ہوا ہے کہ مساجد کے علماء اور ذمہ دار حضرات پرچم رسول کو گھر گھر پہنچائیں گے اور عوام کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے علماء مشائخ اور دانشور حضرات کی بات پر عمل کریں اور ہم سب کو مل کر چھوٹے چھوٹے کاموں سے اس دن کو بہت بڑا اور یادگار بنانا ہے۔