اردو

urdu

ETV Bharat / state

لوک سبھا انتخابات کے لئے یکم فروری سے ای وی ایم کی پہلی کھیپ کی جانچ: چیف الکٹورل آفیسر تلنگانہ - سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیوں کا آغاز

Preparations for Lok Sabha election 2024 ملک بھر میں 2024 کے عام انتخابات کے لئے نہ صرف سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا ہے بلکہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے تیاریوں کا آغاز ہوچکا ہے۔

Lok Sabha election 2024
Lok Sabha election 2024

By UNI (United News of India)

Published : Jan 25, 2024, 2:17 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ کے چیف الکٹورل آفیسر وکاس راج نے کہا ہے کہ ریاستی الیکشن کمیشن کی جانب سے آئندہ لوک سبھا انتخابات کیلئے عملے کو تربیت دی جا رہی ہے اور یکم فروری سے ای وی ایم کی پہلی کھیپ کی جانچ کی جائے گی۔ انہوں نے نیشنل ووٹرس ڈے کے سلسلہ میں ایک تلگو نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایسے افراد جن کی عمر 18 سال ہوگئی ہے، ان کا ووٹ ڈالنے کے لیے رجسٹریشن ہونا ضروری ہے۔ ووٹ کا حق استعمال کرتے ہوئے ہی ہم جمہوریت میں اپنی ذمہ داری کو پوراکرپائیں گے۔

مرکزی الیکشن کمیشن رائے دہندوں سے یہی چاہتا ہے۔ اس کے لیے کئی طرح کے بیداری پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں۔نیشنل ووٹرس ڈے ان میں سے ایک ہے۔ 2011 سے ہر سال یہ دن مختلف موضوعات کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ اس مرتبہ بھی نوجوانوں کے رائے دہندوں کے طور پر ناموں کے اندراج، ووٹر لسٹ میں پتہ کی تبدیلی اور ووٹنگ فیصد بڑھانے پر توجہ دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہے۔ جمہوری نظام میں ووٹ ایک ہتھیار ہے۔ یہ لاکھوں افرادکی زندگیوں میں تبدیلی لانے کا سب سے طاقتور ذریعہ ہے۔

مزید پڑھیں:آندھراپردیش میں انتخابات کی تیاریوں میں تیزی

مرکزی الیکشن کمیشن 25 جنوری کو قومی ووٹر ڈے منارہا ہے تاکہ سب سے اہم ووٹ کے بارے میں مزید بیداری پیدا کی جا سکے۔ ہر سال 25 جنوری کو ہونے والے ووٹ فیسٹیول میں ووٹ کے حق کے لئے نام کے اندراج، ووٹنگ کے عمل وغیرہ کے بارے میں بیداری کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات قریب آرہے ہیں، اسی لئے جاریہ سال کا قومی ووٹر ڈے بہت خاص ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details