کولکاتا:ہندوستان کے پڑوسی ملک بنگلہ دیش میں ملازمت میں کوٹہ سسٹم کے خلاف شروع ہونے والی تحریک اب سنگین شکل اختیار کرچکی ہے۔ طلبا و عوامی احتجاج کے باعث شیخ حسینہ کو ملک چھوڑ کر ہندوستان میں پناہ لینا پڑا ہے۔
شیخ حسینہ کی حکومے کا خصہ تمام ہونے کے باوجود بنگلہ دیش میں پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔بنگلہ دیش میں جاری عوامی تحریک کے باعث اب تک سینکڑوں لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔
توڑ پھوڑ اور آتش زنی کا سلسلہ جاری ہے۔ عوامی لیگ کے رہنماؤں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔بنگلہ دیش کی موجودہ صورتحال پر وہاں کے باشندے مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے آئی ٹی وی بھارت سے اپنے خدشات کا اظہار کیا۔