اردو

urdu

ETV Bharat / state

مظفرنگر میں قتل کا معاملہ حل، قاتل گرفتار - Man Arrest In Murder Case - MAN ARREST IN MURDER CASE

مظفرنگر کی نئی کوتوالی منڈی میں پولیس نے قتل کے ایک معاملے میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس شخص نے اپنے ہی دوست کا قتل کرکے اس کی لاش اپنے گھر کیں چھپا رکھا تھا۔ پورے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔

مظفرنگر میں قتل کا معاملہ حل،قاتل گرفتار
مظفرنگر میں قتل کا معاملہ حل،قاتل گرفتار (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 10, 2024, 4:56 PM IST

مظفرنگر: ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں ایک دل دہلا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پیسوں کے لین دین کے سبب ایک شخص نے اپنے دوست کا چاقو سے حملہ کرکے قتل کر دیا پھر اپنے ہی گھر میں اس کی لاش کو چھپائے رکھا۔ لاش کے سڑنے کی وجہ سے بدبو پھیلنے لگا تو اس نے لاش کو جنگل میں ٹھکانے لگا دیا۔

مظفرنگر میں قتل کا معاملہ حل،قاتل گرفتار (etv bharat)

دراصل سارا معاملہ نئی منڈی کوتوالی کا ہے جہاں اتوار کو ایک ماروتی نیکس کمپنی میں کیشیئر کا کام کرنے والے درمیندر کی فیملی کے ذریعہ گمشدگی کی شکایت درج کرائی گئی۔انہوں نے بتایا گیا تھا کہ وہ ہفتہ کے دن سے لاپتہ تھا۔اس کے بعد پولیس نے سرویلانس اور سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے روہت نام کے ایک شخص کو گرفتار کیا تھا۔وہ دھرمندر کے ساتھ ہی کام کرتا تھا۔ دو مہینے پہلے ہی اس نے کام چھوڑ دیا تھا۔

بتایا جا رہا ہے کہ دھرمیندر اور روہت کے درمیان میں پیسے کے لین دین کا کوئی معاملہ چل رہا تھا جس کے سبب ہفتے کو روہت نے بات کرنے کے لیے دھرمندر کو مظفر نگر کی وسندھرا گلو کالونی میں واقع اپنے گھر پر بلایا تھا۔بتایا جاتا ہے کہ روہت نے پہلے دھرمیندر کا چاکوں سے گود کر قتل کر دیا اور پھر اس کے بعد اس کی لاش کو اپنے گھر میں ہی چھپائے رکھا اور جب لاش میں بدبو ہونے لگی تو روہت نے دھرمندر کی لاش کو منصور پور تھانہ علاقہ کے جنگل میں ٹھکانے لگا دیا ۔

یہ بھی پڑھیں:مظفر نگر میں نوجوان کی موت کے بعد ہنگامہ

اعلی افسران کے مطابق ہفتے کے روز روہت نے قتل کرنے کے بعد دھرمندر کے پاس جو کمپنی کے تین لاکھ 64 ہزار روپے تھے وہ بھی اپنے پاس رکھ لیے تھے۔ بہرحال پولیس نے قاتل روہت کو گرفتار کر جہاں دھرمندری کی لاش کو برامد کر لیا ہے۔پورے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details