اعظم گڑھ:پی ایم مودی نے آج اترپردیش کے اعظم گڑھ کا دورہ کیا۔ اس موقعے پر ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جہاں انہوں نے اعظم گڑھ کو 'اجنم گڑھ' بنانے کی بات کہی تو وہیں اپوزیشن پر بھی سخت حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے دہشت گردی اور شہہ زوری کو تحفظ دیا۔ یہاں کی شبیہ کو خراب کیا۔
- اعظم گڑھ کو بتایا 'اجنم گڑھ'
نریندر مودی نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "اعظم گڑھ کے لوگو، مودی کی ایک اور گارنٹی سنو۔ میں آپ کو ایک اور گارنٹی دیتا ہوں۔ اعظم گڑھ کل کا 'اجنم گڑھ' ہے۔ یہ اجنم گڑھ' ترقی کا 'گڑھ' ہوگا۔ یہ مودی کی گارنٹی ہے،"
اس دوران وزیر اعظم نے اعظم گڑھ میں کئی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ وزیر اعظم نے اعظم گڑھ میں مہاراجہ سہیل دیو اسٹیٹ یونیورسٹی کے افتتاح کیا۔ اس تعلق سے انہوں نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہ اب خوشامد کی سیاست نہیں چلے گی۔ اعظم گڑھ کے ساتھ مئو اور غازی پور کے نوجوانوں کو تعلیم اور روزگار کے مواقع ملیں گے۔ پی ایم نے کہا کہ اب آپ کے پاس جہاز سے اترنے کا انتظام بھی ہو گیا ہے۔ پی ایم نے اعظم گڑھ میں ہوائی اڈے کے افتتاح کو ترقی سے جوڑا۔
- اقربا پروری پر حملہ
اپنے خطاب میں پی ایم مودی نے اقربا پروری پر شدید حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اقربا پروری والے مجھے کوس رہے ہیں۔ لیکن ملک کے 140 کروڑ لوگ میرا خاندان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ کی محبت اپوزیشن کو راتوں کی نیندیں اڑا رہی ہے۔ اس سے پہلے اتنے بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام خاندانی حکومتوں میں ناممکن تھا۔