اردو

urdu

ETV Bharat / state

وزیراعظم نریندر مودی کی ٹی ایم سی پر نکتہ چینی - Lok Sabha Election 2024 - LOK SABHA ELECTION 2024

PM Modi Slams TMC: مالدہ ضلع میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے ایس ایس سی گھوٹالے پر بات کرتے ہوئے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس پر شدید تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ چند لوگوں کی وجہ سے 26 ہزار لوگوں کی روزی روٹی چِھن گئی۔

وزیراعظم نریندر مودی کی ٹی ایم سی پر تنقید
وزیراعظم نریندر مودی کی ٹی ایم سی پر تنقید

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 26, 2024, 3:54 PM IST

وزیراعظم نریندر مودی کی ٹی ایم سی پر تنقید

مالدہ:مغربی بنگال میں سیٹوں دارجلنگ، بالورگھاٹ اور رائے گنج پارلیمانی حلقوں کے لیے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ تینوں پارلیمانی حلقے میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ اسی درمیان وزیر اعظم نریندر مودی نے مالدہ ضلع میں انتخابی جلسے سے خطاب کیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترنمول نے بنگال میں نوجوان طبقے کا مستقبل برباد کر دیا ہے۔ 26 ہزار خاندانوں کی روزی روٹی چھن گئی ہے۔ اس کے لیے کوئی اور نہیں ترنمول کانگریس ہی ذمہ دار ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اسکول سروس کمیشن پر کلکتہ ہائی کورٹ کے فیصلے کے تناظر میں ترنمول کانگریس کو نشانہ بنایا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے مالدہ کے دو حلقوں میں بی جے پی کے امیدواروں کھگین مرمو اور سری روپا مترا چودھری کی حمایت میں انتخابی جلسے سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال میں چٹ فنڈ، کوئلے کی اسمگلنگ، جانوروں کی اسمگلنگ اور راشن بدعنوانی کے حوالے سے جانچ کی جارہی ہے۔ ان میں ایس ایس سی گھوٹالہ سب سے بڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دوپہر 1 بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ 54.47 فیصد ووٹنگ، جموں میں 42.88 فیصد - Lok sabha Election Update

گور طلب ہے کہ کلکتہ ہائی کورٹ نے 2016 کے ایس ایس سی تقرری بدعنوانی کے معاملے میں تقریباً 26 ہزار نوکریوں کو منسوخ کر دیا ہے۔ عدالت کے فیصلے کے بعد ریاست میں وزیر اعظم نریندر مودی کی یہ پہلی انتخابی ریلی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details