پونے میں رام لیلا کا انعقاد کرنے والے طلبا گرفتار - Students Arrested
Play Shows Sita Smoking ممبئی سے متصل پونے علاقے میں رام لیلا کا انعقاد کرنے کی وجہ سے علاقہ میں کشیدگی پھیل گئی جبکہ پولیس نے پانچ طلبا کو گرفتار کرلیا۔
Published : Feb 3, 2024, 10:36 PM IST
پونے: پونے یونیورسٹی میں متنازعہ رام لیلا کا انعقاد کرنے والے طالب علم بھاویش راجندر نے اسے لکھا اور انہوں نے ہے اسے ڈائریکٹ کیا اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد کے کارکنوں نے اس واقعہ پر اعتراض کیا اور مقدمہ درج کرایا۔ پولیس نے اس معاملے میں ایک پروفیسر اور پانچ طالب علموں کو گرفتار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مہاراشٹر کی ساوتری بائی پھولے پونے یونیورسٹی (SPPU) میں ایک بڑا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پولیس نے یہاں ایک پروفیسر اور پانچ طلباء کو گرفتار کیا ہے۔ ان سبھی پر رام لیلا پر مبنی ڈرامہ اسٹیج کو لیکر مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا الزام لگایا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ڈرامے میں مبینہ طور پر قابل اعتراض مکالمے اور مناظر تھے۔ پولیس نے یہ جانکاری دی ہے دوسری طرف، جمعہ کی شام اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) کے عہدیداروں اور پونے یونیورسٹی کے فائن آرٹس سینٹر کے طلباء کے درمیان ڈرامے کے اسٹیج کو لے کر ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ للت کلا کیندر کا ڈرامہ رام لیلا میں مختلف کردار ادا کرنے والے اداکاروں کے بیک اسٹیج کی آواز پر مبنی تھا۔
پولس انسپکٹر انکش چنتامن نے کہا کہ اے بی وی پی کے کارکن ہرش وردھن ہرپودے کی شکایت پر تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 295 اے اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے فائن آرٹس سنٹر کے شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر پروین بھولے اور طلباء بھاویش پاٹل، جئے پیڈنیکر، پرتھمیش ساونت، ہرشیکیش دلوی اور یش چکھلے کو گرفتار کیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ڈرامے میں سیتا کا کردار ادا کرنے والے ایک مرد اداکار کو سگریٹ پیتے اور گالی گلوچ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ جب اے بی وی پی کے ارکان نے اس ڈرامے پر اعتراض کیا اور پرفارمنس روک دی تو فنکاروں نے انہیں دھکے مارنا شروع کردیا معاملہ ہاتھا پائی تک جا پہنچا جسکی وجہ سے پولیس کو مداخلت کرنی پڑی۔