کیرانہ: لوک سبھا انتخابات 2024 میں اتر پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی خراب کارکردگی نے سب کو چونکا دیا ہے۔ اور خود بی جے پی کو بھی یقین نہیں تھا کہ وہ ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں اس طرح شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ریاست میں سماج وادی پارٹی کی ٹکٹ پر کیرانہ سیٹ جیتنے والی اقراء حسن نے کہا کہ لوگ بی جے پی کی تقسیم کی سیاست سے تنگ آچکے ہیں اور وہ اپنے مسائل جیسے بے روزگاری اور مہنگائی پر بات کرنا چاہتے ہیں۔
اے این آئی سے بات کرتے ہوئے اقرا حسن نے کہا ہے کہ "اس مینڈیٹ کے ذریعے، لوگوں نے اپنا جواب دیا ہے کہ وہ بی جے پی کی تقسیم کی سیاست سے تنگ آچکے ہیں اور وہ اپنے مسائل جیسے بے روزگاری، اور مہنگائی پر بات کرنا چاہتے ہیں۔" انہوں نے مزید کہا کہ "لوگوں نے یہ الیکشن لڑا... یہ الیکشن ہماری جمہوریت کو مضبوط کرے گا... جو بھی حکومت بنائے گا، عوام کا ہاتھ ہو گا"۔ ایس پی امیدوار اقراء حسن کا مقابلہ کیرانہ سے بی جے پی کے پردیپ کمار سے تھا۔ وہ 69,116 ووٹوں کے فرق سے جیت گئیں۔