پپو یادو انڈیا اتحاد میں ہوسکتے ہیں شامل، لالو اور تیجسوی سے ملاقات کے بعد دہلی روانہ پٹنہ: بہار کے سیاسی رہنما پپو یادو آج کانگریش پارٹی میں شامل ہوگئے۔ انہوں نے گذشتہ رات لالو پرساد یادو اور تیجسوی یادو سے ملاقات کی تھی تاہم آج وہ دہلی میں واقع کانگریس کے ہیڈ کواٹر پہنچ کر پارٹی میں شامل ہوگئے۔
قبل ازیں پٹنہ سے دہلی روانہ سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ وہ وہ بی جے پی کے خلاف الیکشن لڑیں گے۔ انہوں نے مرکز کی بی جے پی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔
انہوں نے واضح طور پر کہا کہ راہل گاندھی نے پورے ملک کا دورہ کیا ہے۔ بھارت جوڑو یاترا میں عوام کا ہجوم دیکھا گیا۔ ایسے میں عوام یقیناً راہل گاندھی کے ساتھ ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے مودی حکومت پر سخت تنقد کی۔
انہوں نے کہا کہ عوام مرکزی حکومت کی ناکامیوں سے واقف ہیں، یہ حکومت صرف شور کرتی ہے، بی جے پی حکومت نے کچھ بھی نہیں کیا۔ پپو یادو نے کہا کہ لالو جی ہمارا خاندان ہے۔ رات دیر گئے ان سے اور تیجسوی سے ملاقات ہوئی۔
سیمانچل میرا علاقہ رہا ہے اور ہماری کوشش ہے کہ کسی بھی قیمت پر سیمانچل اور متھلانچل میں بی جے پی کو روکا جائے۔ انہوں نے کانگریس کے ساتھ جے اے پی کے انضمام کے سوال کو مسترد کرتے ہوئےکہا کہ 'ہم بی جے پی کے خلاف لڑیں گے'۔