علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) اسکولوں کے اردو اساتذہ کے لئے 'زبان و ادب کا طریقہ تدریس' کے موضوع پر ایک ہفتہ کا خصوصی ریفریشر کورس کا اہتمام اردو اکیڈمی، اے ایم یو نے اردو اکیڈمی میں کیا۔ اردو اکیڈمی نے ہر ایک اسکول سے دو دو ہی اردو اساتذہ کو اس ریفریشر کورس کے لئے بلایا تھا اس لیے کل دس اسکولوں سے 20 اساتذہ نے حصہ لیا۔
ریفریشر کورس کی اختتامی تقریب کی صدارت مہمان خصوصی، معروف ادیب اور ساہتیہ اکادمی ایوارڈ یافتہ، سر سید اکیڈمی کے ڈائریکٹر پروفیسر شافع قدوائی نے کی۔
پروفیسر قدوائی نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ جدید ترین تکنیکی ترقیوں سے آگہی حاصل کریں، کیونکہ جدید ٹکنالوجی نے درس و تدریس کے ماحول کو مکمل طور پر تبدیل کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اردو والوں کو ان تبدیلیوں کو قبول کرنے پر بھی توجہ دینی چاہیے جو مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے متعارف ہونے سے پیدا ہوئی ہیں۔