اردو

urdu

ETV Bharat / state

سنی دعوت اسلامی کے زیر اہتمام بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد - Blood Donation Camp - BLOOD DONATION CAMP

گلبرگہ شہر میں مرکزی سنی دعوت اسلامی شاخ گلبرگہ کے زیر اہتمام آزادی کے جشن کے طور پر بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔

Organized blood donation camp organized by Sunni Dawat e Islami
سنی دعوت اسلامی کے زیر اہتمام بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد (ETV Bharat Urdu)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 17, 2024, 4:53 PM IST

گلبرگہ:مرکزی سنی دعوت اسلامی شاخ گلبرگہ کے زیر اہتمام جشن یوم آزادی کے موقع پر بلڈ ڈونیشن کیمپ منعقد کیا گیا۔ جس میں شہر کے کئی نوجوانوں نے حصہ لے کر اپنا بلڈ ڈونیشن کرتے ہوئے تحریک آزادی میں شہید ہوئیں شخصیات کو یاد کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر مولانا ذیشان مرکزی سنی دعوت نے بتاتے ہوئے کہا کہ مرکزی سنی دعوت اسلامی شاخ گلبرگہ کی جانب سے کئی خدمات انجام دی جا رہی ہیں۔‌ ملک کی آزادی میں کئی علماء کرام کا‌ بھی اہم رول رہا ہے۔ اس میں علماء شہید ہوئے ہیں۔ ان کی قربانیوں کو کبھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔ ‌آج ہمارا ملک آزاد ہے۔ تو ان ہی کی بدولت ہے۔ انگریزوں نے اس ملک کے عوام اپنا غلام بنا رکھا تھا۔ ‌اس تحریک آزادی میں تمام‌ مذہب کے رہنماؤں نے اتحاد کا ثبوت دے کر اس ملک آزاد کریا ہے۔ ‌

سنی دعوت اسلامی کے زیر اہتمام بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد (ETV Bharat Urdu)
سنی دعوت اسلامی کے زیر اہتمام بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد (ETV Bharat Urdu)

انہوں نے کہا کہ یہ ملک بھائی چارگی اور قومی یکجہتی کا ملک ہے۔ آج بھی یہاں پر گنگا جمنی تہذیب دیکھی جاسکتی ہے۔ ‌آج مرکزی سنی دعوت اسلامی شاخ گلبرگہ کے زیر اہتمام کئی نوجوان جڑ کر، سماجی، ملی، مذہبی، تعلیمی خدمات کو انجام دے رہے ہیں۔ اسی طرح یہاں پر کئی نوجوانوں نے اس بلڈ کیمپ میں حصہ لے کر خون‌ کا عطیہ پیش کر کے اپنی انسانی خدمات کا ثبوت دیا ہے۔ اسی طرح نوجوان کو سماجی خدمات کو انجام دینے کی ضرورت ہے۔

سنی دعوت اسلامی کے زیر اہتمام بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد (ETV Bharat Urdu)
سنی دعوت اسلامی کے زیر اہتمام بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد (ETV Bharat Urdu)

ABOUT THE AUTHOR

...view details