اورنگ آباد:ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مہاراشٹر کے اورنگ آباد سمیت تمام اضلاع میں بے روزگاروں کی تعداد میں تشویشناک اضافہ ہو رہا ہے۔نوجوان ملازمت کے لئے دربدر بھٹکنے پر مجبور ہیں۔
اورنگ آباد میں بے روزگار نوجوانوں کے لیے روزگار میلے کا انعقاد (etv bharat) ابےروزگاری ہمارے شہر ہی کا نہیں بلکہ پورے ملک کا ایک بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے۔اسی کے پش نظر اورنگ آباد کے جیسنگ پورہ علاقے میں سماجی کارکن ہیشام عثمانی کی جانب سے بے روزگار نوجوانوں کے لئے روزگار میلے کا اہتمام کیا گیا۔
اس ضمن میں اورنگ آباد کے مشہور سماجی کارکن ہشام عثمانی نے بھی تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کروانے کی غرض سے مدد کا ہاتھ آگے بڑھایا ہے۔سماجی کارکن نے شہر میں موجود انڈسٹریز کے ایم آر ڈیپارٹمنٹ سے رابطہ قائم کیا اور جیسنگ پورہ علاقے میں اپنے اخراجات پر ایک جاب فیئر کا اہتمام کیا۔روزگار میلے کا مقصد نوجوانوں کی رہنمائی کرنا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:پلوامہ ضلع میں روزگار میلہ منعقد
روزگار میلے میں اینڈیورنس، دھوت، کمپیکٹ کولرز، اے ٹی سی گروپ اور اجنٹا پروکاشن کی ذمہ دار جاب فیئر میں آ تھے، اور سیکڑوں نوجوانوں کے مختلف عہدہ کے لیے انٹرویوز دیے، ہشام عثمانی کے مطابق اس جاب فیئر میں 250 سے زیادہ نوجوانوں کو نوکریاں دلائی گئی، اس روزگار میلے کو کامیاب بنانے میں سوشل ورکرز نے اہم کردار ادا کیا۔