نئی دہلی:کانگریس ایم پی پرینکا گاندھی نے بی جے پی کو مبارکباد دی ہے جو 27 سال بعد دہلی میں حکومت بنانے جا رہی ہے۔ انہوں نے اپنی پارٹی کی مایوس کن کارکردگی کو دیکھتے ہوئے سخت محنت کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ پارٹی کارکنوں کے نام ایک پیغام میں، انہوں نے کہا کہ انہیں لوگوں سے جڑے رہنے اور ان کے خدشات کو زیادہ مؤثر طریقے سے دور کرنے کی ضرورت ہے۔
دہلی انتخابی نتائج پر پرینگا گاندھی نے کہا کانگریس کو مزی محنت کرنے کی ضرورت، بی جے پی کو مبارکباد - PRIYANKA ON DELHI ELECTION RESULT
پرینکا گاندھی نے دہلی اسمبلی انتخابات جیتنے پر بی جے پی کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کانگریس کی محنت پر بھی زور دیا۔
![دہلی انتخابی نتائج پر پرینگا گاندھی نے کہا کانگریس کو مزی محنت کرنے کی ضرورت، بی جے پی کو مبارکباد پرینگا گاندھی](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/08-02-2025/1200-675-23501955-thumbnail-16x9-mmmm.jpg)
پرینگا گاندھی (Image Source: ANI)
Published : Feb 8, 2025, 4:25 PM IST
پرینکا گاندھی نے کہا کہ تمام میٹنگوں سے یہ واضح ہے کہ لوگ تبدیلی چاہتے ہیں۔ انہوں نے تبدیلی کو ووٹ دیا۔ جیتنے والوں کو میری مبارکباد۔ انہوں نے کہا، "ہم میں سے باقی لوگوں کے لیے اس کا مطلب صرف یہ ہے کہ ہمیں سخت محنت کرنی ہوگی، زمین پر رہنا ہوگا اور لوگوں کے مسائل کے لیے حساس ہونا ہوگا۔"