اردو

urdu

ETV Bharat / state

مہاراشٹر میں ایم وی اے کے ذریعے مسلمان کو ٹکٹ نہ دینا افسوس ناک : ابوعاصم اعظمی - NOT GIVING TICKETS TO MUSLIMS - NOT GIVING TICKETS TO MUSLIMS

Not giving tickets to Muslims through MVA is regrettable مہاراشٹرا میں سماج وادی پارٹی کے رہنما ابوعاصم اعظمی نے مہا وکاس اگاڈی کی جانب سے کسی مسلمان کو ٹکٹ نہ دینے پر افسوس کا اظہار کیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 26, 2024, 10:24 PM IST

ممبئی: سماج وادی پارٹی کے مہاراشٹر وممبئی صدر اور ایم ایل اے ابوعاصم اعظمی نے کہاہے کہ مہاراشٹر میں ایم وی اے کے ذریعے مسلمان کو ٹکٹ نہ دینا افسوس ناک پہلو ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ مایوس کن امر ہے کہ مہا وکاس اگھاڑی (انڈیا الائنس) نے مہاراشٹر کی 48 لوک سبھا سیٹوں میں سے کسی کے لیے بھی کسی مسلمان امیدوار کو نامزد نہیں کیاہے ،جبکہ کانگریس کے سابق وزیر عارف نسیم خان کو بھی شمالی وسطی ممبئی لوک سبھا سیٹ سے ٹکٹ نہیں دیا گیا۔


ابوعاصم اعظمی نے کہاکہ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے بھی انتخابی پینل سےاستعفیٰ دے دیا ہے۔ پہلے ریزرویشن پاس کرنے کے باوجود، کانگریس نے ایم وی اے حالیہ ڈھائی سالہ دور میں مسلم ریزرویشن کی وکالت نہیں کی۔ اگرچہ سماج وادی پارٹی نے مہاراشٹرمیں ایک سیٹ کی درخواست کی تھی، لیکن کانگریس نے ریاست میں ناکافی حصہ کا حوالہ دیتے ہوئے اس مطالبے کو مسترد کر دیا،مہاراشٹر میں ایک بڑی پارٹی ہونے کے باوجود، یہ شرم کی بات ہے کہ کانگریس ایک بھی مسلم امیدوار کھڑا کرنے میں ناکام رہی ہے۔

مہاراشٹر میں کانگریس کامسلم امیدوارنہ ہونے پرنسیم خان کا انتخابی مہم میں حصہ لینے سے انکارکردیا اور اس سلسلہ میں انہوں نے کانگریس کے قومی صدر ملکاارجن کھڑگے کو ایک مکتوب روانہ کیا ہے۔ انہوں نے اپنے مکتوب میں کہاکہ مہاراشٹر میں لوک سبھا کے عام انتخابات کے چوتھے مرحلے کے لیے اسٹار مہم چلانے والوں کی فہرست میں اپنا نام درج کرانے کے لیے وہ ان کاشکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ لیکن وہ تیسرے، چوتھے اور پانچویں مرحلے کے لیے مہاراشٹر میں پارٹی امیدواروں کے لیے مہم نہیں چلائیں گے۔ عارف نسیم خان نے کہاکہ مہاراشٹر میں لوک سبھا کی کل 48 سیٹوں میں سے مہاراشٹر وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) نے مہاراشٹر میں ایک بھی مسلم امیدوار کو نامزد نہیں کیا ہے۔جبکہ پورے مہاراشٹر سے کئی مسلم تنظیمیں، لیڈران اور پارٹی کارکنان توقع کر رہے تھے کہ کانگریس کم از کم 1 امیدوار نامزد کرے گی لیکن بدقسمتی سے کانگریس نے ایک بھی مسلم امیدوار کو نامزد نہیں کیا۔


انہوں نے کہاکہ اب وہ پوچھ رہے ہیں کہ کانگریس کو مسلم ووٹ چاہئیے..... امیدوار کیوں نہیں؟" میں پارٹی کے غیر منصفانہ فیصلے سے بھی ناراض ہوں۔ اس سے پہلے جب بھی پارٹی نے مجھے اتر پردیش، مدھیہ پردیش، گجرات، راجستھان، گوا، مغربی بنگال، کرناٹک، تلنگانہ، مہاراشٹرا اور دیگر ریاستوں کی انتخابی ذمہ داری سونپی ہے، میں نے پارٹی کے حق میں اپنی پوری کوششوں سے اسے احسن طریقے سے نبھایا ہے۔" عارف نسیم خان نے کہاکہ "ان تمام وجوہات کی وجہ سے میں ان کاسامنا نہیں کر سکوں گا اور میرے پاس مہاراشٹر کے مسلمانوں اور دیگر مسلم تنظیموں کو کوئی جواب نہیں ہے جو ہمیشہ اس طرح کے مسائل کو اٹھاتے ہیں۔" اس لیے انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ لوک سبھا انتخابات 2024 کے دوران پارٹی کے لیے مہم نہیں چلائی جائے گی اور مہاراشٹر لوک سبھا الیکشن 2024 کی مہم کمیٹی سے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details