اردو

urdu

ETV Bharat / state

مدھیہ پردیش: انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل آج سے شروع - Phase 3 of Lok Sabha elections - PHASE 3 OF LOK SABHA ELECTIONS

7 مئی کو 12 ریاستوں میں 94 حلقوں میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے نامزدگی کا عمل جمعہ کو شروع ہوگیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 12, 2024, 10:23 AM IST

بھوپال: مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کے تحت نو نشستوں پر ووٹنگ کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل آج سے شروع ہوگا۔ سرکاری معلومات کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل آج تیسرے مرحلے کے انتخابات کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے ساتھ ہی شروع ہو جائے گا۔ کاغذات نامزدگی 19 اپریل تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اگلے دن 20 اپریل کو ہوگی۔ 22 اپریل کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ ہے۔ تیسرے مرحلے میں ریاست کے بھنڈ، مورینا، گوالیار، گنا، ساگر، ودیشا، بھوپال، راج گڑھ اور بیتول پارلیمانی حلقوں میں 7 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق 7 مئی کو 12 ریاستوں میں 94 حلقوں میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے نامزدگی کا عمل جمعہ کو شروع ہوا جبکہ 19 اپریل نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ ہے۔ تیسرے مرحلے میں شامل ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں آسام، بہار، چھتیس گڑھ، دادرا، نگر حویلی و دمن اور دیو، گوا، گجرات، جموں و کشمیر، کرناٹک، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، اتر پردیش اور مغربی بنگال شامل ہیں۔ 18ویں لوک سبھا کے انتخاب کے لیے سات مرحلوں پر مشتمل انتخابات کے لیے ووٹنگ 19 اپریل کو شروع ہوکر یکم جون کو ختم ہو گی۔ ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہو گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details