اردو

urdu

ETV Bharat / state

نتیش کی گورنر سے ملاقات، قیاس آرائیاں تیز - نتیش کی گورنر سے ملاقات

Nitish meets Governor, speculations run high نتیش کمار نے منگل کو راج بھون میں گورنر راجندر وشوناتھ آرلیکر سے اچانک ملاقات کی جس کے بعد سیاسی گلیاروں میں ایک بار پھر قیاس آرائیوں کا دور شروع ہو گیا ہے-

Etv Bharat
Etv Bharat

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 23, 2024, 10:20 PM IST

پٹنہ: بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے منگل کو راج بھون میں گورنر راجندر وشوناتھ آرلیکر سے اچانک ملاقات کی جس کے بعد سیاسی گلیاروں میں ایک بار پھر قیاس آرائیوں کا دور شروع ہو گیا ہے۔وزیر اعلیٰ نتیش کمار منگل کو نیتا جی سبھاش چندر بوس کے یوم پیدائش پر منعقد ریاستی تقریب میں گورنر راجندر وشوناتھ آرلیکر، نائب وزیر اعلی تیجسوی پرساد یادو اور وزیر خزانہ مسٹر وجے چودھری کے ساتھ موجود تھے اور وہاں سے وہ سیدھے مسٹر چودھری کے ساتھ راج بھون گئے۔ مسٹر آرلیکر سے ان کی ملاقات تقریباً 40 منٹ تک جاری رہی۔ اس کے بعد وہ صحافیوں سے بات کیے بغیر اپنی رہائش گاہ واپس چلے گئے۔ اس میٹنگ میں تیجسوی یادو کی غیر موجودگی نے بھی قیاس آرائیوں کو جنم دیا ہے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ کے دفتر نے اس ملاقات کو معمول کے مطابق ملاقات قرار دیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ مسٹر کمار یونیورسٹیوں میں وائس چانسلروں کی تقرری پر بات چیت کرنے راج بھون گئے تھے۔ دریں اثنا، ہندوستانی عوام مورچہ (ایچ اے ایم) کے سربراہ اور سابق وزیر اعلی جیتن رام مانجھی نے بھی سیاسی قیاس آرائیوں کو ہوا دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ مسٹر مانجھی نے سوشل میڈیا 'X' پر لکھا، "کھیلا ہوبے"۔ بنگلہ کے علاوہ انہوں نے اسے مگہی اور بھوجپوری زبانوں میں بھی لکھا اور کہا کہ باقی توآپ خود سمجھدار ہیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details