اردو

urdu

نئی قیادت کو ابھارنے کی ضرورت: مرزا فہیم بیگ - JDS Leader Mirza Faheem Baig

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 2, 2024, 8:04 PM IST

Need to develop new leadership بیدر میں جنتادل سیکولر پارٹی سٹی صدر مرزا فہیم بیگ نے کہا کہ ہمیں اپنی ایک نئی قیادت کو ابھارنے کی ضرورت ہے جس میں بیدر کامیاب بھی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ صرف ووٹ دینا لیکن سیاسی حصہ داری نہ ملنا بھی دوسرا درجہ کہلاتا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی قیادت کو ابھارنے کی ضرورت: مرزا فہیم بیگ

بیدر : جنتادل سیکولر پارٹی بیدر سٹی صدر مرزا فہیم بیگ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں خصوصا بیدر میں مسلم امیدوار کو ٹکٹ دینے کی بات ہوئی تھی لیکن ایسا نہیں ہوا کانگرس پارٹی نے ریاست بھر میں صرف ایک مسلمان کو ٹکٹ دیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ پانچ اور کم سے کم تین ٹکٹ کا مطالبہ کیا گیا تھا لیکن کانگرس پارٹی نے اقلیتوں کے اس مطالبے کو سرے سے خارج کر دیا ہے جس کو لے کر عوام میں غصہ پایا جا رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی ایک نئی قیادت کو ابھارنے کی ضرورت ہے جس میں بیدر انشاءاللہ کامیاب بھی ہوگا۔ ہمیشہ دیکھنے میں آیا ہے کہ ریاست بھر میں ہو یا پھر بیدر سے صرف مسلمانوں کے ووٹ حاصل کیے جاتے ہیں ان کو سیاسی حصہ داری نہیں دی جاتی یہ ڈر بتایا جاتا ہے کہ دیکھو اگر کانگرس کو ووٹ نہیں دیں گے تو بی جے پی آ جائے گی تمہیں یہاں پہ دوسرے درجے کا شہری بنا کر رکھ دیا جائے گا۔ لیکن میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ صرف ووٹ دینا اور سیاسی حصہ داری نہ ملنا بھی دوسرا درجہ ہی ہے۔


مسلمان صرف ووٹ دے سکتے ہیں لیکن وہ سیاسی حصہ داری نہیں بن سکتے اپنا حق حاصل نہیں کر سکتے لیڈر نہیں بن سکتے۔ مرزا فہیم بیگ نے کہا کہ عوام میں جو غم غصے کی لہر ہے اس کو ووٹوں میں تبدیل کیا جائے اور اپنی ایک نئی سیاسی قیادت کو ابھارا جائے چاہے کسی بھی پارٹی سے ہو اپنا ایک مسلم امیدوار یہاں سے کھڑا ہو اور اس کی تمام لوگ تائید کرتے ہوئے کامیاب بنائیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details