اردو

urdu

ETV Bharat / state

میرٹھ کی شاہی عید گاہ میں نمازِ استسقاء ادا کی گئی - Namaz e Istisqa

میرٹھ میں آج شدید گرمی کے پیش نظر شاہی عید گاہ میں نماز استسقاء ادا کی گئی۔ اس دوران ہزاروں لوگوں نے اللہ تعالیٰ سے رحمت کی بارش کے لیے دعا کی۔ وہیں ملک میں امن سلامتی اور فلسطین کے مسلمانوں پر ہو رہے ظلم کے خاتمے کے لئے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں۔

NAMAZ E ISTISQA
میرٹھ کی شاہی عید گاہ میں نمازِ استسقاء ادا کی گئی (Photo: Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 3, 2024, 12:23 PM IST

Updated : Jun 3, 2024, 1:51 PM IST

میرٹھ: ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں آج شدید گرمی سے نجات کے لئے رحمت کی بارش کی دعا کی گئی۔ شہر کے شاہی عید گاہ میں دو رکعت نماز استسقاء ادا کی گئی۔ کیونکہ جس طرح سے مغربی اتر پردیش میں گرمی کا ستم اپنے عروج پر نظر آ رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت 45 ڈگری کو بھی پار کر چکا ہے۔ ایسے میں انسانی زندگی کے ساتھ پرندے اور جانوروں کا جینا بھی محال ہو رہا ہے۔

لحاظ آسمانی تپش کو کم کرنے کے لیے اللہ کی بارگاہ میں رحمت کی بارش کے لیے میرٹھ کی شاہی عید گاہ میں ہزاروں مسلمان بزرگ نوجوان اور بچوں نے اپنے نبی کے عمل کو زندہ رکھتے ہوئے دو رکعت نماز استسقاء ادا کی۔

میرٹھ کی شاہی عید گاہ میں نمازِ استسقاء ادا کی گئی (Video: Etv Bharat)

آل انڈیا ملی کونسل میرٹھ کے صدر اور شہر قاری میرٹھ، قاری شفیق الرحمان قاسمی نے دو رکعت نماز ادا کراتے ہوئے اللہ کی بارگاہ میں کھڑے ہو کر اللہ سے رحمت کی بارش کے لیے خصوصی دعا کرائی۔ ساتھ ہی ملک میں امن و سلامتی بنی رہے اس کے بھی دعائیں کی گئی۔

اس کے علاوہ حال ہی میں ہوئے پارلیمانی انتخابات کے نتائج کے پیش نظر دعائیں کراتے ہوئے کہا کہ ملک میں ایسی سرکار بنے جو سبھی مذاہب کے لوگوں کے حقوق کا خیال رکھے، تاکہ ہمارا ملک اور زیادہ ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہو سکے۔ علاوہ ازیں فلسطینی مسلمانوں کے حق میں بھی خاص دعائیں کی گئیں، جس طرح سے اسرائیل افواج فلسطین میں بے قصور نوجوان بزرگوں اور بچوں پر اپنی بربریت کا مظاہرہ کر رہی ہے، اس کے ظلم سے فلسطینی مسلمانوں کی حفاظت ہو اور بیت المقدس کی آزادی کے لیے بھی راہ ہموار ہو۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Jun 3, 2024, 1:51 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details