ناہن (ضلع سرمور): ۔ ہماچل پردیش کے سرمور ضلع ہیڈکوارٹر کے ناہن میں جم کر احتجاج ہوا۔ ہوا ہوں کہ ایک شخص نے اپنے واٹس ایپ اسٹیٹس میں گائے کے ذبیحہ کی ویڈیو اور تصاویر پوسٹ کر دی تھیں جس کی وجہ سے یہ ہنگامہ برپا ہو گیا۔ ویڈیو اور تصاویر وائرل ہو جانے پر 20 جون کو ہندو تنظیموں نے ناہن بازار میں ہنگامہ کیا اور ملزم کی دکان سے سارا سامان باہر پھینک دیا۔ اب مسلم لیڈر اسدالدین اویسی نے اس معاملے پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔
اس معاملے میں اسد الدین اویسی نے پورے تنازع میں ایک شعر شیئر کیا ہے کہ ’ناز اتنا نہ کریں ہمیں ستانے والے‘ وہیں اس معاملے میں آگ بگولا ہندو تنظیم کے لیڈروں نے اپنا اعتراض ظاہر کرتے ہوئے صاف کہہ دیا ہے کہ ہندو سماج اس طرح کے عمل کو قطعی برداشت کرنے والا نہیں ہے۔
اس پورے واقعہ پر سرمور کے ایس پی مینا نے کہا کہ واٹس اپ پے جو ویڈیو اور تصاویر ڈالی گئی ہیں ہو ہماچل پردیش کی نہیں ہیں۔ ملزم ناہن میں دکان چلاتا ضرور ہے مگر ویڈیو اتر پردیش کا ہے۔ اس سلسلے میں سہارنپور (ملزم کا ضلع ) کے ایس پی سے بھی بات کی گئی ہے۔ اس معاملے میں وہاں ہی مقدمہ درج کرنے کو کہا گیا ہے۔
یہ ہے پورا معاملہ: