مظفر نگر: مظفر نگر کی ضلع انتظامیہ اور پولیس آج الوداع جمعہ کی نماز کو لے کر الرٹ نظر آئی۔ ایس ایس پی مظفر نگر ابھیشیک سنگھ بھاری پولیس فورس کے ساتھ ضلع کے تمام حساس علاقوں میں گشت کرتے دکھائی دیے۔ غور طلب ہو کہ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر مظفر نگر شہر کی تمام مساجد کے باہر پولیس، پی اے سی اور فوجی دستوں کو تعینات کیا گیا تھا۔ نمازیوں کو مذہبی مقام کے باہر نماز ادا کرنے سے منع کیا گیا تھا۔
مظفر نگر کے ایس ایس پی ابھیشیک سنگھ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ جمعہ کی نماز پرامن طریقے سے ادا کی گئی۔ وہیں اس حوالے سے فکر شاہ چوک پہنچے ایس ایس پی ابھیشیک سنگھ نے علاقے کے ذمہ داروں سے بات چیت کرتے ہوئے تعاون کی اپیل کی۔