اردو

urdu

ETV Bharat / state

مراٹھا ریزرویشن سروے کے دوران مسلمان مکمل معلومات درج کرائیں: سابق ایم ایل اے آصف شیخ - مراٹھا ریزرویشن سروے رپورٹ

Maratha Reservation Survey: مالیگاؤں سے سابق رکن اسمبلی اور راشٹر وادی کانگریس کے ضلع صدر آصف شیخ رشید نے اپیل کی کہ مراٹھا ریزرویشن سروے میں مسلمانوں کو چاہیے کہ سروے رپورٹ میں مکمل معلومات درج کرائیں۔

Enter complete information in the Muslim Survey Report on the Maratha Reservation Survey
Enter complete information in the Muslim Survey Report on the Maratha Reservation Survey

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 25, 2024, 1:19 PM IST

مالیگاؤں:ریاست مہاراشٹر میں مراٹھا ریزرویشن کے لیے کیے جارہے سروے کے تعلق سے مالیگاؤں سینٹرل کے سابق رکن اسمبلی و راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ضلع صدر آصف شیخ رشید نے مسلمانوں کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے اپیل کی کہ سروے کرنے والے ملازمین عوام کے دروازے پر آئیں تو انہیں مکمل معلومات فراہم کریں۔ آصف شیخ نے مالیگاؤں شہر کے ہندو اور مسلم عوام سے کہا کہ اگر مراٹھا ہیں یا نہیں یا کسی اور ذات سے منسلک ہیں تو بھی اپنی مکمل معلومات پیش کریں۔

یہ بھی پڑھیں:

مراٹھا ریزرویشن تحریک چلانے والے جرانگے پاٹل کا مدرسے میں قیام

انہوں نے بالخصوص مسلمانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مراٹھا ریزرویشن کے لیے بظاہر سروے کیا جارہا ہے لیکن اس سروے میں پورے مہاراشٹر میں آبادی تمام عوام کی معلومات بذریعہ ایپ جمع کی جارہی ہیں اور اس کام کے لیے سرکاری ملازمین، اساتذہ و معلمات کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں۔ اگر آپ کے دروازے پر سروے کرنے کے لیے ملازمین آتے ہیں تو آپ انہیں معلومات دیں۔ چاہے آپ کی کاسٹ انصاری ہو، مومن ہو، جولاہا ہو، یا منصوری، قریشی، شاہ چھر بند VJNT ہو یا OBC ہو، منیار، کھاٹک ہو یا پھر شیڈول کاسٹ و شیڈول ٹرائب ہو، تڑوی ہو، آپ مسلم سماج میں سے کسی بھی کاسٹ سے تعلق رکھتے ہو آپ کو اپنی مکمل معلومات پیش کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے معلومات دیتے ہوئے کہا کہ کیونکہ اگر آپ نے مراٹھا ریزرویشن کے لیے سروے کا سمجھ کر سروے کو نظر انداز کرنا چاہا تو مستقبل میں کہیں ایسا نہ ہو کہ ہمیں ذات کی بنیاد پر دی جانے والی سرکاری سہولیات سے محروم ہونا پڑے۔ اس لیے اساتذہ کرام بھی اس ضمن میں تعاون کریں اور مسلمانوں کے علاقہ میں سروے کرتے وقت مکمل تفصیلات حاصل کرتے ہوئے اس ایپ پر اپلوڈ کریں۔اس طرح کی درخواست بھی آصف شیخ رشید نے کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details